ناندیڑ:حقیقی بیٹے نے ماں کاقتل کردیا

0 25

ناندیڑ:30نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)ضلع کے لوہا تعلقہ کے ایک موضع ہپرگا میں حقیقی بیٹے نے اپنی ماں کابہیمانہ قتل کردیا اس واقع سے سارے تعلقہ میںافسوس اورتعجب کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ قتل کا واقعہ بروز بدھ رات ساڑھے سات بجے پیش آیا ۔ شانتابائی یادو کونڈا منگلے عمر 70سال خاتون کو تین بیٹے اور دوبیٹیاں ہیں۔ان میںسے ایک بیٹے کاانتقال ہوگیا ہے ۔باقی دو بیٹوں میںسے ایک بیٹا رام یادو لاتور میں نوکری کرتا ہے جبکہ دوسرا پانڈورنگ یادو ماں کے ساتھ گاو¿ں میں ہی رہتا ہے اور دوکان چلاتا ہے ۔اُس نے اچانک بدھ کی رات دھار دار وسترے سے اپنی حقیقی ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ مالاکولی پولس اسٹیشن مں فریاددرج کرنے کے بعد پولس نے ملزم پانڈورنگ یادو کوگرفتار کرلیااورمزید تفتیش جاری ہے ۔