ناندیڑ:جھگڑے کو سلجھانے گئے نوجوان پرچاقو سے حملہ‘ موقع پر موت ہو گئی

2,494

کنوٹ:6اگست (ورق تازہ نیوز)آج ہفتہ کے دن یہاں کے رام نگر سے متصل نالہ گڈاعلاقہ میں باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا چل رہاتھا یہ دیکھ کر ایک نوجوان انھیں سمجھانے آیا مگربدقسمتی سے اسکی ہی چاقو کے وار سے شدیدزخمی ہونے سے موت ہوگئی ۔آج ہفتہ کودوپہر کے وقت رام نگر سے متصل نالہ گڈاعلاقہ میں باپ ۔بیٹے کے درمیان تنازعہ چل رہاتھا۔

اس دوران گھر کے قریب ہی رہنے والے بھرت رام کشن، شادی شدہ نوجوان نے ان دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ اپنی لڑائی کو سلجھائیں، تروپتی دلیپ توڈسام نامی ایک نوجوان اس وقت بھرت پرچاقو سے شدیدحملہ کردیا جس میں وہ زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے گوکندہ ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

اس معاملے میں پولیس نے متوفی بھرت ڈوئی پھوڑے کی بیوی شوبھانگنی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق بھرت کی تین بیٹیاں ہیں۔ حملہ کرنے والا ملزم تروپتی پولیس کی حراست میں ہے۔ لہٰذا انسانیت کا مظاہرہ کرنے گئے نوجوان کو بے گناہ جان سے ہاتھ دھونا پڑا، اس واقعہ پر اہل علاقہ غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔