ناندیڑ:جلوس محمدیﷺ کا جوش و خروش سے انعقاد 

0 34
ناندیڑ:21؍دسمبر(راست)امسال جلوس محمدی ﷺ12ربیع الاول مطابق 21 نومبر بروز بدھ صبح ساڑھے نو بجے نظامی کالونی سے نکل کر حسب سابق راستوں سے ہوتے ہوئے میلاد گرائونڈ محمد علی روڈ ناندیڑ پر اختتا م پذیر ہوا۔اختتام جلوس پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں نقیب اہل سنت مولانا تراب الدین صاحب ،مفتی محمد منشاد صاحب ،مفتی محمد مرتضی صاحب رضوی ،مولانا عبدالعظیم رضوی نے خطابات فرمائے۔ مولانا تراب الدین صاحب نے اپنے خطاب میں عوام اہل سنت کو اللہ کے رسول ﷺکے اسوہ حسنہ کو مضبوطی سے تھامنے اور نمازوں کی پابندی اور آپس میں محبت سے رہنے کا پیغام دیا۔
DSC_5192
حاجی غلام نبی رضوی اور صوفی مجیب صاحب قادری نے ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے محکمہ پولیس اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ صوفی علی خان قادری کی جانب سے دعاء ہوئی۔ مولانا صادق رضا صاحب نے نماز ظہر پڑھائی۔ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اس جلوس پاک محمدیﷺ میں شرکت کی اور اسکو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر مولانا سید احمدعلی ،مفتی نور عالم صاحب ودیگر علماء وائمہ موجود تھے۔اراکین مرکزی میلاد کمیٹی ایڈوکیٹ سلیم گیگانی ،ایڈوکیٹ ضیاء الدین صاحب ،ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار ،الحاج رفیق صاحب قادری ،حاجی احمد رضوی ،الحاج حارث بھائی رضوی ، محبوب علی خان صاحب ،عبدالرزاق بھائی، الحاج سلیم قادری صاحب سوداگر ودیگر ذمہ داران کمیٹی موجود تھے ۔ اس جلوس کے انعقاد میں جناب ظفر بھائی، جاوید بھائی کا بھی خصوصی تعاون رہا۔ اخیر میں دعاء سلام کے ساتھ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔