ناندیڑ۔ بتاریخ 4 ستمبر بروز پیر بعد نماز عشاء مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی ایک اہم نشست نوری مسجد اشرف نگر ہنگولی گیٹ ناندیڑ میں منعقد ہوئی جس میں اس سال بارہ ربیع الاول شریف کو نکلنے والے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا چونکہ اس سال جلوس عید میلاد النبی اور گنیش وسرجن ایک ہی دن آنے کا امکان ہےلہذا اس سلسلہ میں کس طرح کے اقدامات کئے جائیں اور کس طرح امن و سکون کے ساتھ جلوس نکالا جائے
اس پر غور و خوص کیا گیا نیز یہ طے پایا کی مرکزی میلاد کمیٹی کے علاوہ دیگر کوئی بھی شخص کسی بھی طرح کی ٹو وہیلر یا فور وہیلر گاڑی۔یا گھوڑے نہیں لائے گا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس محمدی میں ڈی جے ۔اور موٹر بائیک لانے پر پابندی رہے گی۔
اس موقع پر نقیب اہلسنت مولانا تراب الدین صاحب رضوی ،مولانا عبدالعظیم رضوی صاحب مولانا صادق رضا حافظ امان الرب صاحب و اراکین مرکزی میلاد کمیٹی بالخصوص حاجی رفیق صاحب اشرفی والا(صدر) ایڈووکیٹ ایوب الدین جاگیر دار( سیکرٹری) و جناب صوفی
عبدالمجیب صاحب قادری ایڈووکیٹ سلیم گیگانی دستگیر صاحب و جناب غلام غوث صاحب۔(سیلانی پیلیس والے) حاجی احمد سیٹھ نوی والے۔عبدالجبار رضوی پاشاہ قادری۔حاجی احمد رضوی میکانک جاوید بھائ شکیل بھای اسد بھای۔ودیگر حضرات موجود تھے۔