ناندیڑ: 12مئی (ورق تازہ نیوز) پورے ہندوستان میں پلاٹوں کو دھوکہ سے فروخت کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں شیواجی نگر پولس اسٹیشن ناندیڑ میں تین مرد اور ایک خاتون کے خلاف جعلی دستاویزات، جعلی لے آوٹ کی بناءپر پلاٹنگ فروخت کرنے والے پردھوکہ دہی کامقدمہ درج کیاگیاہے۔8 اپریل 2022 سے 20 اپریل 2022 کے درمیان نائب رجسٹرار کے دفتر میں ناندیڑ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کلاس 2 اشوک بابو راو  ڈھونگے کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق

شکنتلا بائی وشواناتھ ریناپورکر، بھارت وشواناتھ ریناپورکر، کشور اننت راو، بالناتھ رینا پورکر، بلبھیم رینا پورکر نے مل کر مختلف اراضیات کے غیر زرعی (NA) لائسنس اور جعلی لے آو¿ٹ بنائے اور رجسٹرڈ سیلز اکاو¿نٹس کی بنیاد پر رجسٹریشن کروا کر بہت سے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ شیواجی نگر پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 465، 468، 471، 34 اور رجسٹریشن ایکٹ کی دفعہ 82 اور 83 کے تحت مقدمہ نمبر 184/2022 درج کیا ہے۔ جرم کی جانچ انسپکٹر ڈاکٹر نتن کاشیکر کر رہے ہیں۔