ناندیڑ: 20اکتوبر( راست) سنی علماءبورڈ و رضا اکیڈمی ناندیڑکی جانب سے جشن صد سالہ امام احمد رضاکے موقع پرشہر ناندیڑ میں الگ الگ مقامات پر جملہ سات جلسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔یہ تمام جلسے عشاءکی نماز کے بعد مندرجہ ذیل تواریخ و مقامات پر ہوں گے۔ 21اکتوبر بروز اتوار بمقام نوری چوک بعنوان ” امام احمد رضا اور رد بدعات“ جس میں مقرر خصوصی حضرت مولانا حافظ و قاری محمد عارف رضوی صاحب(براہلی تعلقہ مکھیڑ) کا خطاب ہوگا۔ 22اکتوبر بروز پیر بمقام رحمت نگر بعنوان ” امام احمد رضا اور احترام سادات کرام“مقرر خصوصی حضرت مولانا عارف رضا ازہری صاحب (اکولہ) کا خطاب۔ 24اکتوبر بروز بدھ بمقام رحیم پور بعنوان ” امام احمد رضا اور عشق رسولﷺ“ مقرر خصوصی حضرت مولانا قاری زین الدین صاحب ( لکھنو¿)۔ 25اکتوبر بروز جمعرات بمقام سیلاب نگر بعنوان ” امام احمد رضا اور اصلاحی کارنامے“ مقرر خصوصی حضرت مولانا محمد امتیاز برکاتی صاحب ( بسمت)۔ 26اکتوبر بروز جمعہ بمقام سری نگر بعنوان ” امام احمد رضا تصوف اور طریقت کے آئینے میں“ مقرر خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد اکبر خان ضیائی صاحب(نظام آباد)۔ 29اکتوبر بروز پیر بمقام رضا چوک بعنوان ” امام احمد رضا کے تجدیدی کارنامے“ مقرر خصوصی حضرت مولانا محمد مسرور احمد مصباحی صاحب ( حیدرآباد)۔ 31اکتوبر بروز بدھ بمقام سائی نگر بعنوان ” امام احمد رضا اور امت کی شیرازہ بندی“ مقرر خصوصی حضرت مولانا عبیداللہ خان صاحب رضوی مصباحی (مالیگاﺅں) کا خطاب ہوگا۔ اس طرح کا پریس نوٹ مولانا عبدالعظیم رضوی صاحب ( 8237006786) نے جاری کیا۔