Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:جسم فروشی کے کاروبار کیلئے لڑکیوں کولے جانیوالی ٹولی بے نقاب

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:18۔جون۔(ورق تازہ نیوز)لڑکیوں کو لالچ دے کر جسم فروشی کے کاروبار میں زبردست ملوث کرنیوالی ٹولی کے پانچ افراد کو لوہا پولس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ہے ۔جج نے انھیں 5 یوم تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیا ہے ۔ ایک نابالغ لڑکی کو بہلابھسلاکر لے جانے کی شکایت لڑکی کی والدہ نے لوہا پولس اسٹیشن میں درج کروائی تھی ۔اسکے بعد لوہاپولس مسلسل لڑکی کی تلاش میں مصروف تھی ۔

ایک ملزم کاپتہ مخبر کے ذریعہ ملتے ہی پولس نے ملزمہ تانیابائی عرف ویملا بائی اشوک جادھو عمر 48 سال ساکن پینور تعلقہ لوہا کو پینور سے اور کملابائی موہن عمر 48 سال ساکن اندرا نگر لوہا کو حیدر آباد سے دس دن قبل گرفتار کیا تھا اور عدالت میں پیش کرنے پر انھیں عدالتی کسٹڈی میںبھیج دیاگیاتھا۔اس کے بعدد مذکورہ ریاکٹ میں ملوث ویمل بائی کھنڈو پائیک راو 55سال ساکن بیلا نگر ناندیڑ اور مہانندابائی روہی داس واٹھورے عمر45سا ل ساکن پانڈورنگ نگر ناندیڑ کو ناندیڑ سے گرفتار کیاگیا ۔اورانھیں بھی عدالت میں پیش کیاگیا ۔ان خاتون ملزمین کو18جون تک پولس کسٹڈی سنائی گئی۔

اسکے بعدگونوبھاو آباجی ہنگے ساکن اوساری ضلع پونہ ‘مدن کشن گری ساکن ستے گاوں تعلقہ پالم اور راہول بنڈوراو ساکن وشنونگر ناندیڑ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ان سبھی کو 21جون تک پولس کسٹڈی میں بھیج دیاگیا ہے۔ پولس کاکہنا ہے لڑکیوں کو جسم فروشی کے کاروبار میں ڈھکیلنے والے اس ریاکٹ میں دیگر کئی افراد ملوث ہوسکتے ہیں انکا پتہ لگانے کی بھی کوشش جاری ہے ۔ضلع ایس پی وجئے کمار مگر ‘ایڈیشنل ایس پی دت رام راٹھوڑ کی رہنمائی میں سب ڈویژنل پولس آفیسر کشو ر کامڑے کی قیاد ت میں لوہاپولس اسٹیشن کے پی آئی بھاگوت جئے بھائے اورانکے معاون ملازمین معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

مالیگاوں روڈ پرآئچر گاڑی حادثہ کاشکار
ڈرائیور کی موت ‘دیگر ایک فردشدیدزخمی
اردھاپور©:18۔جون۔(ورق تازہ نیوز)بسمت ۔ مینڈھلہ سڑک پر آئیچرگاڑی نے مخالف سمت سے آرہی گاڑی کو اڑا دیا اس حادثہ میں ڈرائیورکی موت ہوگئی اور ایک شدیدزخمی ہوگیا۔اسے علاج کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ہے ۔ مالیگاوں ۔مینڈھلہ روڈ پرآج جمعرات کوصبح ساڑھے سات بجے بسمت سے مینڈھلہ کی سمت ناندیڑ آرہے آئیچرنمبر MH 26- BE- 6040 نے ایک گاڑی کو عقب سے ٹکر ماری ۔اس حادثہ میں آئیچرکاڈرائیور سکھدیو سنگھ بابا سنگ سااکن سنگنور کی موت ہوگئی اور گاڑی میںسوار بلکار سنگھ اندرجیت سنگھ عمر60سال ساکن منماڑ زخمی ہوگیا ۔اسے ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا ہے ۔اس حادثہ میںآئیچر کا نو لاکھ روپیوں کانقصان ہوا ۔ جائے حادثہ پر اے پی آئی شیخ رحمن ‘انیل ہٹکر ‘ رما کانت شندے ‘شرینواس ریموڑ ‘ سندیپ اولیوار ‘ شیخ ماجدنے پہنچ کرزخمی کواسپتال منتقل کیا۔