ناندیڑ:جدید مشینوں سے لیس آئی ایکسپرٹ ‘موبائل ریپرئنگ اور پُرزوں کی فروخت شاپ کا افتتاح

311

ناندیڑ:23اگست(ورق تازہ نیوز)وسطی شہرکے چکھل واڑی علاقہ میں I expert (آئی ایکسپرٹ) موبائیل فروخت ‘تمام موبائیل ریپرئنگ اور موبائل کے پُرزوں کی فروخت کی شاپ کا محمدتقی مدیراعلی ورق تازہ اور ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئرعبدالغفار کے ہاتھوںشاندار افتتاح عمل میں آیا ۔

سہ پہر ساڑھے پانچ بجے منعقدہ شاندارافتتاحی تقریب میں میونسپل کارپوریٹر محمدفاروق حسین بدویل‘ بابو بھائی کھوکے والا ‘ واجد جاگیردار ‘ شاپ مالک یوسف خاں پٹیل ( صدر مولانا آزاد وچار منچ ضلع ناندیڑ)‘شعیب خاں پٹیل ‘ شاہ رخ خاں پٹیل‘ڈاکٹر محمدآصف ‘محب خاں کے علاوہ معز زشہریان کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

تمام مہمانان خصوصی کا شال پوشی اور گلپوشی سے استقبال کیاگیا ۔موبائیل فون ریپرئنگ اور پُرزوں کی فروخت کی اس شاپ میں خراب موبائل فون کو فارین کی جدیداعلیٰ ترین مشینوں سے جانچ کی جاتی ہے ۔چنانچہ اس طرح کی کوئی شاپ ناندیڑضلع میں ابھی تک نہیں تھی۔آخر میں شعیب خاں اور یوسف خاں پٹیل نے تمام مہمانوں کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔