ناندیڑ:جبری چوری میں ملوث تین افرادگرفتار ‘ موبائل فونس سمیت سوالاکھ کا مال برآمد

174

ناندیڑ:7 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)ناندیڑ دیہی پولیس نے جبری چوری کے جرم کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار سمیت مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار روپے کامال ضبط کرلیاگیا۔ پولیس نے ملزمان سے مزید جرائم کے انکشافات کا امکان ظاہر کیا ہے۔ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں 30 دسمبر 2022 کو ستیش ولد رمیش لال راٹھورنے شکایت درھ کروائی تھی کہ چوروں نے اس کی رقم لوٹ لی ہے۔

26 دسمبر کو ویڈیو سنیما ہال کو بند کرنے کے رات 9 بجے دھنے گاوں چوک سے وسرنی کی طرف اپنے گھر جاتے ہوئے راجیشور آٹوموبائل کی دکان کے سامنے ایک کالے رنگ کی موٹر سائیکل نمبر MH 26-7611 پر تین نامعلوم افراد نے روکا۔ اس کے بعد خنجر سے اس کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر چوٹ لگائی اور 3500 روپے نقد، ریڈمی کمپنی کا موبائل فون، سونے کی دو انگوٹھیاں، اس کے گلے سے سونے کی 59500 روپے کی چین زبردستی چھین لی اور اس سے اے ٹی ایم، ڈرائیونگ لائسنس، آدھار کارڈ وغیرہ زبردستی چرا لیے۔ اس معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد جانچ سب انسپکٹر بالاجی نروتے کو سونپ دی

گئی۔ مذکورہ جرم میں نامعلوم ملزمان کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد ملزمان شیخ مقیت عرف گجرولد شیخ نعیم (22 سال،مستری کام)، شیخ الیاس ولد شیخ قدیر (21 سال مدکھیڑ روڈ واجے گاوں) اور سید عتیق ولد سید حسین (عمر 19 سال ساکن محمدیہ کالونی واجے گاوں) کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ پولس نے ان ملزمین کی تحویل سے Redmi موبائل، موٹر سائیکل MH 26 – A – 7611، ایک itel، Redmi کمپنی کا ایک Note 9 Pro، Oppo کمپنی کا ایک موبائل، ایک 3 گرام سونے کی انگوٹھی، ایک 4 گرام سونے کی انگوٹھی، ایک سونے کی گردن کی چین، نقد 2 ہزارروپے ‘ ایک خنجر ۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ ان ملزمان کو یکم جنوری 2023 کو گرفتار کیا گیا اور 7 جنوری تک پولیس کی تحویل میں رکھا گیا۔

تفتیش کے دوران یہ سامان ضبط کر لیا گیا۔ملزمان سے مزید جرائم کا انکشاف ہونے کا امکان ہے۔ پولس انسپکٹر اشوک گھوربنڈ کی رہنمائی میں ڈپٹی انسپکٹر آنند بیچوار، پولس ملازمپرمود کنہلے، پرمود کنہالے، پربھاکر ملدودے،سنتوش جادھو، بالاجی لاڈیکر، چندرکانت سوامی، وشواناتھ پوار نے اس کاروایئی میں حصہ لیا۔ ایس پی شری کرشناکوکاٹے نے پولس دستہ کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے ۔