ناندیڑ:13جون۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر وضلع کے مختلف پولس اسٹیشنوں کی حدود میں چوری و جبری چوری کی وارداتوں میں ملوث چار عادی مجرمین کو ایل سی بی دستہ نے کامیابی کیساتھ گرفتار کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق کچھ دنوں سے شیواجی نگر ‘ائیرپورٹ اور اتوارہ پولس اسٹیشنوں کی حدود میںچوری ‘جبری چوری ‘موٹرسائیکل چوری کے علاوہ موبائیل چوری کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔

جس کے پیش نظر ایس پی پرمود کمار شیوالے نے لوکل کرائم برانچ دستہ کے سربراہ دوارکاداس چکھلی کر کوہدایت دی کہ ان وارداتوںمیں ملوث ملزمین کوگرفتار کیاجائے ۔ایل سی بی نے ایک خصوصی دستہ تشکیل دیا اور ملزمین کی تلاش شرو ع کردی ۔ پی آئی چکھلی کر کواطلاع ملی کہ قدیم کوٹھاعلاقہ میں جبری چوری کرنے والے ملزم تیج پال سنگھ پھلونت سنگھ چاہیل عمر 28سال ساکن قدیم کوٹھا انندیڑ و سورج سنہہ کلیان سنہہ ٹھاکور عمر 30سال ساکن چراغ گلی ناندیڑ‘موٹرسائیکل وموبائل چوری کرنے والے ملزمین شیخ زبیر شیخ قدیر عمر 19سال ساکن واجے گاوں ‘شعیب خان شبیر خان عمر20سال ساکن واجے گاوں ان واقعات میں ملوث ہے۔

انکی گرفتاری کیلئے ایک جال بچھایاگیا اور واجے گاوں وقدیم کوٹھا سے چاروںملزمین کوگرفتار کیاگیا ۔انکی تحویل سے مسروقہ مال بھی برآمد کیاگیا ہے۔اس کاروائی پر ایس پی شیوالے ‘ایڈیشنل ایس پی نلیش مور ے ‘ڈی وا ے ایس پی وجئے کباڑے نے ایل سی بی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔