ناندیڑ:جبراً سونے کے زیورات اور موبائل چوری کرنیوالی ٹولی گرفتار

398

ناندیڑ:یکم/اپریل(ورق تازہ نیوز)شیواجی نگر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک شہریوں سے سونے کی چین ا ور موبائل فون چھینے و الے ایک گروہ کوگرفتار کیا ہے جس میں ایک کمسن لڑکا بھی شامل ہے۔ان گرفتار ملزمین کی تحویل سے 1 لاکھ 34 ہزار 500 روپئے کا مسروقہ سامان ضبط کرلیا۔ اس کیس کی وجہ سے کئی جرائم سامنے آئے ہیں۔19 اکتوبر 2021 کو بافنا فلائی اوور سے دو پہیہ گاڑی پر جانے والی ایک خاتون سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا تین تولہ سونا کازیور چوری کرنے کا معاملہ شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

اس جرم کے سلسلے میں شیواجی نگر پولس اسٹیشن کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے آتش جیون سنگھ ٹھاکر ساکن اسدون? نکھل سریش کنٹورکر ساکن کوٹھا اور کملیش عرف آشو پاٹل بالاجی لمباپورے ساکن وسرنی کو گرفتار کرلیا۔ انکی تحویل سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا سونا کاگنٹھن ضبط کیا گیا ہے۔

14 مارچ 2023 کی صبح لا کالج کے سامنے دو افراد نے ایک شخص کو روک کر اس کا 14 ہزار 500 روپے کا موبائل زبردستی چرا لیا۔ اس تناظر میں شیواجی نگر پولیس نے چارودت عرف چاریہ پردیپ ساکن گوکل نگر اورکمسن لڑکے کو گرفتار کرلیاگیا ہے انکی تحویل سے 14 ہزار 500 روپئے مالیت کا موبائل ضبط کرلیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار، ڈاکٹر کھنڈراودھرنے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندر سین دیش مکھ نے شیواجی نگر پولیس انسپکٹر موہن بھوسلے، کرائم انویسٹی گیشن اسکواڈ کے پولیس سب انسپکٹر ملند سو ن کامبلے، پولیس ملازم شیخ ابراہیم، دلیپ راٹھور، روی شنکر ، دیو سنگھ سنگھل، شیخ اظہر، دتہ وڈجے اور وشنو دفڑے کی تعریف کی گئی ہے۔