ناندیڑ:جانئے» کانگریس‘ شیوسینا‘ بی جے پی‘ مجلس کے امیدوار کتنے کروڑ پتی اور لکھ پتی

ناندیڑ:7 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) کوئی بھی سیاسی لیڈر اپنی املاک کی تفصیلا ت کبھی بھی منظرعام پر نہیں لاتا ہے لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت کی وجہہ سے سبھی امیدواروں کواپنے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت املاک وجائیداد کی تفصیلات کا حلفنامہ دینا لازمی ہے ۔

ناندیڑضلع میں بھی کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ جن میں بی جے پی کے ایم ایل اے تشار راٹھوڑ کے پاس پونے تین کروڑ ‘ سبھاش سابنے ایم ایل اے تین کروڑ ‘ وسنت چوہان تین کروڑ‘ اشوک راو چوہان بیس کروڑ‘موہن راو ہنبرڈے دیڑھ کروڑ‘ مکتیشور ڈھونڈگے 15کروڑ‘ دلیپ ڈھونڈگے تین کروڑ‘راجیش پوار سوکروڑ ملکیت کے مالک ہے ۔

کانگریس کے قائد وسابقہ وزیراعلیٰ اشوک راوچوہان کا بینک بیلنس میں فکس ڈپازٹ و سیوئنگ دو کروڑ 89. لاکھ روپے ہے جبکہ 20 کروڑ. 66 لاکھ رپے کی املاک ہے ۔جبکہ انھوں نے دو کروڑکاقرض بھی لیا ہے۔ لوہا حلقہ اسمبلی کے شیوسینا امیدوار مکتیشور ڈھونڈگے کے پاس سیوئنگ ‘فکس ڈپازٹ ‘زیورات ‘املاک سمیت پندرہ کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 876 روپیوں کی جائیداد ہے ۔جبکہ اُن پر بھی ایک کروڑ 27 لاکھ 13 ہزار 828 روپیوں کاقرض ہے ۔

نائیگاوں کے کانگریسی امیدوار وسنت چوہان کے پاس جمع‘ ڈپازٹ ‘ زیورات 98 لاکھ 7ہزار ہے۔انکی املاک ایک کروڑ 86 لاکھ 75 ہزار ہے ۔نائیگاوں کے بی جے پی کے امیدوار راجیش پوار ناندیڑضلع کے سب سے کروڑ پتی امیدوار ہے ۔انکے پاس 42 کروڑ 8لاکھ روپیوں کی سیوئنگ ‘ ڈپازٹ و زیورات اور 66 کروڑ 23 لاکھ روپیوں کی املاک ہے ۔جبکہ انھوں نے بھی 33 کروڑ39 لاکھ روپیوں کاقرض لیا ہے ۔

اسی حلقہ کے ونچت اگھاڑی کے امیدوار ماروت راو کاوڑے گروجی کے پاس دو کروڑ 34 لاکھ کی سیوئنگ ‘ ڈپازٹ و زیورات اور چار کروڑ 33 لاکھ کی املاک ہے ۔پندرہ لاکھ 32 ہزارکاقرض بھی لیا ہے ۔ دیگلور تعلقہ کے شیوسینا کے امیدوار سبھاش سابنے کے پاس جمع ‘ ڈپازٹ ‘زیورات سمیت 68 لاکھ ‘ 53 ہزار اور دو کروڑ 3لاکھ کی پراپرٹی ہے ۔اور 73لاکھ کاقرض لیا ہے ۔لوہاحلقہ انتخاب کے این سی پی کے امیدوار دلیپ ڈھونڈگے کے پاس کُل جائیدادتین کروڑ 8 لاکھ72 ہزار روپے ہے۔ناندیڑحلقہ شمال کے کانگریس کے امیدوار ڈی پی ساونت کے پاس جمع ‘ڈپازٹ اورزیورات 81 لاکھ 82 ہزار اور دو کروڑ کی املاک ہے ۔شیوسیناامیدواربالاجی کلیانکر کے پاس 74 لاکھ 81ہزر روپیوں کی ڈپازٹ اور ایک کروڑ 7لاکھ کی املاک ہے ۔انھوں نے 50 لاکھ کا قرض لیا ہے ۔

ناندیڑحلقہ جنوب کے کانگریس پارٹی کے امیدوار موہن راو ہنبرڈے کے نام پر جمع ‘ڈپازٹ ‘زیورات 97 لاکھ 54ہزار روپے اور املاک 89 لاکھ 42ہزار روپیوں کی ہے ۔ہنبرڈے نے تیرہ لاکھ روپیوںکاقرض لیا ہے ۔شیوسینا امیدوارراج شری ہیمنت پاٹل کے پاس 64 لاکھ 86 ہزار کی جمع ‘ڈپازٹ اور زیورات ہے جبکہ 90لاکھ کی املاک ہے ۔جبکہ 24 لاکھ روپیوںکاقرض بھی لیا ہے ۔مجلس کے امیدوار صابرچاوس کے پاس 60لاکھ کی پراپرٹی ہے اور پانچ لاکھ 39ہزار کی سیوئنگ ‘ڈپازٹ و زیورات ہے ۔

Coming Soon
Who Will Win Bhokar Assembly Constituency?
Indian National Congress
BJP
Coming Soon
Who Will Win Nanded North MLA Seat
D.P Sawant Congress
Feroz Lala AIMIM
VBA
Shiv Sena
Coming Soon
Who will Win Nanded South MLA Seat
Indian National Congress
ShiveSena
AIMIM
Vanchit Bahujan Aghadi
Dilip Kundkurte Independent

chrome_5UcEeDOjV2
راجناتھ سنگھ کا تین روزہ دورۂ فرانس
ممبئی :دولت مند بھکاری کی موت، 10 لاکھ روپئے برآمد

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me