ناندیڑ:تین چوروں سے موٹرسائیکل ‘موبائل فون اور زیورات ضبط

360

ناندیڑ:28ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) سب ڈویڑنل پولس آفیسر چندر سین دیش مکھ کی قیادت میں وزیرآباد پولیس اسٹیشن کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے تین نوجوانوں اور ایک بچے کو گرفتار کرکے سونے کی 3 انگوٹھیاں، چھ چوری شدہ دو پہیہ گاڑیاں اور 17 مسروقہ سامان ضبط کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عوام کے 27 گم شدہ موبائل فون ضبط کر لیے گئے ہیں۔

ان تمام سامان کی قیمت 9 لاکھ 65 ہزار 600 روپے ہے۔وزیرآباد کرائم اسکواڈ کے چیف اسسٹنٹ پولس انسپکٹر سنجے نلپتریوار، پولیس کانسٹیبل گجانن کڈے، شرد چندر چاورے، منوج پردیشی، سنتوش بیلوروڈ، وینکٹ گنگولوار، بالاجی کدم، رمیش سوریہ ونشی رات کوناکہ بندی میںمصروف تھے۔ اس وقت امن عرف کشن جوگدنڈ 18سال ‘ ‘ساکن کھوبراڈگے نگر‘ راہول مانیکا لنگایت (19سال ) کرن عر ف گوپال ‘اور ایک کمسن بچے کوگرفتار کرلیا ان لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد وزیرآباد کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے ان سے مذکورہ مسروقہ مال برآمد کیا ہے۔