ناندیڑ:6ستمبر:(ورقِ تازہ نیوز) لوکل کرائم برانچ نے ایرپورٹ پولیس اسٹیشن حدود سے تین افراد سے 71 کلو 550 گرام گانجہ برآمد کیا ہے۔ پولیس نے ایک پریس نوٹ میں جانکاری دی ہے کہ اس گانجے کی مارکیٹ قیمت 15 لاکھ 31 ہزار روپے ہے۔6 ستمبر کو دوپہر 11.30 بجے شہر کے ایئرپورٹ تھانہ حدود میں کامٹھا خورد روڈ پر فلائی اوور کے نیچے گانجہ فروخت ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم، گزیٹیڈ افسران، محکمہ ریونیو کے گزیٹیڈ افسران قریب ہی کھڑے تھے۔
فلائی اوورپر دوپہر ایک بجے کے قریب آٹو نمبر ایم ایچ 26۔ B.D 4509 وہاں آیا۔ جب آٹو کی جانچ کی گئی تو اس میں مختلف سائز کی پلاسٹک کے پیکیٹ تھے جن میں کل 71 کلو 550 گرام گانجہ تھا۔ اس گانجے کی مارکیٹ قیمت 15 لاکھ 71 ہزار روپے ہے۔ آٹو کا ڈرائیور مرزا محسن نذیر بیگ (22سال) ساکن مجاہد پیٹھ دھنیگاو¿ں، سید مختار محمد سلیم (35سال) ہنگولی ناکہ، پروین بیگم سید مختار (30سال) رہائشیساکن ہنگولی ناکہ کو پولس نے حراست میں لیاگیا۔
لوکل کرائم برانچ کے سب انسپکٹر دتاترے کالے کی شکایت کے مطابق پریس ٹائم تک ہوائی اڈے پولیس اسٹیشن میں منشیات کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری تھی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابیناش کمار ‘ڈاکٹر کھنڈے راو¿ دھرنے نے لوکل کرائم برانچ پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر، ایئر پورٹ پولیس انسپکٹر ناگناتھ
ایلانے، نائب تحصیلدار کے بی ڈانگے، سب انسپکٹر آف پولس گووند راومنڈے، دتاترے کالے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس مادھو کیندر، پولس کانسٹیبل گنگادھر کدم، بالاجی تلنگ، ولاس کدم، گنیش دھومل، رندھیر راجبنسی، مہیش بڈگو، گجانن بینواڈ، پنچ فولا پھولاری، شیخ مہ جبین‘ ارجن شندے اور شیخ سلیم نے کیا۔