ناندیڑ:2مارچ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے کوٹھاعلاقہ میں ہفتہ کی شب ریوالور اورتلوار لے کر نوجوان نے دہشت پھیلائی ۔نوجوان کی اس حرکت سے تاجروںمیںخوف وہراس پیدا ہوگیااورانھوں نے اپنی دوکانیں بند کردیں ۔ایسی بھی اطلاع ہے کہ اس نوجوان نے وقت ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کیا ۔

کوٹھا علاقہ میں کچھ دنوں سے غنڈی گردی بڑھ گئی ہے بغیرنمبر والی موٹربائیک پر لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔کچھ دنوں قبل ایک جوڑے کو لٹیروں نے لوٹ لیاتھااس کے بعد پولس نے علاقہ میں گشت بڑھادی تھی ۔ کوٹھا میں تلوار رکھنے والے غنڈوںکی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ کی شب ایک غنڈہ صفت عناصر نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی او ر پھر ہاتھ میں بندوق اور تلوار لے کرسڑک پرگھو م رہاتھا اورراہگیروں کو بندوق دکھاکر چیلنج بھی کررہاتھااس علاقہ کے لوگوں نے دیہی پولس کو اسکی اطلاع لیکن پولس کے پہنچنے تک نوجوان فرار ہوگیا