ملزمین کیلئے مسلم ایڈوکیٹ فورم کی بلامعاوضہ پیروی‘جلد ضمانت کیلئے کوشش جاری
ناندیڑ:20 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) شہر میں12نومبر کو رونما ہوئے ناخوشگوار واقعات میں اب تک69افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ان افراد کی قانونی امداد مسلم ایڈوکیٹ فورم ناندیڑ کے وکلاءکررہے ہیں ۔اسی ضمن میںآج ورق تازہ کے نمائندے نے فورم کے سرپرست ایڈوکیٹ ایم ۔زیڈ۔صدیقی صاحب سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اہم معلومات حاصل کیں۔

ایم زیڈصدیقی نے بتایاکہ ناندیڑضلع کے چار پولس اسٹیشنوں وزیر آباد ‘اتوارہ‘ ائیرپورٹ اور دیہی میں دفعات 307اوردیگردفعات کے تحت سینکڑوںافراد کے خلاف ہنگامہ آرائی و تشددبرپاکرنے وجان سے مارنے کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کئے گئے ہیں۔ان افراد کی قانونی پیروی کرنے بلامعاوضہ کرنے کیلئے مسلم ایڈوکیٹ فورم کے وکلاءکی ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں۔ صدر ایڈوکیٹ اریب الدین کی قیادت میں یہ ٹیمیںکام کررہی ہیں۔ فی الحال 37افراد کو پولس کسٹڈی کے بعدا ب مجسٹریٹ کسٹڈی ملی ہے جبکہ دیگر 32 ملزمین کو بھی جلد ایم سی آر ملنے کی توقع ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات ضلع سیشن کورٹ میں زیرسماعت ہے اسلئے درخواست ضمانت بھی اسی عدالت میں دائر کی جائے گی ۔آج دو ملزمین شیخ ضمیرولد شیخ جلیل اورشیخ علیم ولد شیخ خلیل کی درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے ۔اورہر دن چارتا پانچ افراد کی درخواست ضمانت عدالت میںدائر کی جائے گی۔اسلئے آئندہ چنددنوں میں ان افراد کی ضمانتیں منظور ہونے کی توقع ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔