ناندیڑتبلیغی اجتماع میں محمدغلام جیلانی کاانتقال

2,542

ناندیڑ:7ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)آج ناندیڑضلع کے لوہا میں ہورہے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں دو افراد کاانتقال ہوگیا۔ آج بدھ کو بعد نمازعصر رحمت نگرناندیڑ کے ساکن جناب محمد غلام جیلانی ولد محمد اسمعیل نواب کالوہا اجتماع گاہ میں انتقال ہوگیا ۔انکی عمر74سال تھی ۔

انشائ اللہ نماز جنازہ کل بتاریخ 8 دسمبر بروز جمعرات صبح 10.30 بجے شہیدان کربلا قبرستان میں ادا کی جائےگی۔ ناندیڑ کے صحافی خواجہ نواب کے وہ بڑ ے بھائی تھے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل دے ۔آمین۔


ناندیڑ: تبلیغی جماعت کے اجتماع میں نوجوان عظیم الدین کا انتقال

ناندیڑ:7/ ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع کا دو روزہ تبلیغی جماعت کا عمومی اجتماع ناندیڑ شہر سے قریب لوہا گاؤں میں منعقد کیا گیا ہے۔جہاں پر شہر ناندیڑ کے علاؤہ ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان شریک ہیں مگر آج شام دوسرے دن اجتماع میں ناندیڑ کے فتح برج کے نوجوان عظیم الدین(پھلاری) ولد آصف الدین عمر 40 سال کا اچانک انتقال ہوگیا۔

انکی نمازہ جنازہ کل جمعرات کو صبح دس بجے کربلا کے قبرستان میں پڑھی جائے گی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔
مرحوم کے پسماندگان میں دو لڑکیاں اور بیوہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے