• 425
    Shares

ناندیڑ:28 ستمبر (ورق تازہ نیوز)بس ڈرائیور کی حماقت کے باعث آج صبح آٹھ بجے ناندیڑتاناگپورجارہی مہاراشٹراسٹیٹ ایس ٹی ڈپو کی مسافربردار بس سیلابی پانی میں بہہ گئی ۔جس میںڈرائیور اور کنڈیکٹر کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو مسافرلاپتہ بتائے جاتے ہیں۔اوردیگر مسافروں کوبچالیا گیا ہے۔

اس بس میں ناندیڑ سے آٹھ مسافر سوار ہوے جس کی اطلاع جے پی ایس مشین کے ذریعہ لگایا گیا ہے۔ناگپورڈپو کے کنٹرولر نریندر بیلسرے نے معلومات دیتے ہوئے بتایاا کہ بس گھاٹ روڈ ڈپو ناگپور کی تھی ۔ڈرائیور ستیش رنگپا سریوار عمر53سال اور کنڈیکٹر بھیم راو لکشمن ناگریکر 56سال اس میں خدمت انجام دے رہے تھے۔کل شب دس بجے مسافروں کولے یہ دونوں ناندیڑ کےلئے روانہ ہوئے ۔اس کے بعد آج بروز منگل 28 ستمبر کو صبح پانچ بجکر18 منٹ پر بس ناندیڑسے دوبارہ ناگپور کیلئے روانہ ہوئی ۔

ٹکٹ مشین کو نصب جے پی ایس سسٹم کے مطابق بس میں آٹھ مسافرسوارتھے ۔ جس میںسے چار حدگاوں اور چار مساف دگرس کواترنے والے تھے ۔عمرکھیڑسے یہ بس صبح ساڑھے سات بجے دگرس کے راستے ناگپور کیلئے روانہ ہوئی ۔صبح تقریبا آٹھ بجے یہ بس ایوت محل ضلع کے دہاگاوں کے پاس ایک پُل سے گزرہی تھی حالانکہ پُل پرپانی آیاہواتھا جس کے باعث کوئی بھی گاڑی یہاںسے نہیں گزررہی تھی مگر ڈرائیور ستیش کا 24سالہ تجربہ آج ناکام ہوگیااور انکی حماقت کی وجہہ سے بس پانی میںبہہ گئی ۔اور پانی میں ڈوبنے سے ڈرائیور ستیش اور کنڈیکٹر کی موت ہوگئی جبکہ دیگردومسافرلاپتہ ہیں۔جبکہ دیگر مسافرین اپنی جانیںبچاکر بس سے باہر نکل گئے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔