ناندیڑ:تاجرپرفائرئنگ کرکے لاکھوںروپے لوٹنے والے لٹیرے حراست میں

20

police lotmarناندیڑ:2 جون: (ورق تازہ نیوز)فائرینگ کرکے ایک تاجر سے نقد سات لاکھ 19ہزار700 روپے لوٹنے والے تین لٹیروں کو عوام اور پولس نے مشترکہ کوشش سے پکڑ لیا اور انکی تحویل سے مسروقہ مال بھی برآمد کرلیاگیا ہے ۔

یہ واقعہ بلولی تعلقہ کے کاسرالی میں گزشتہ شب رونما ہوا ۔ آج تین لٹیروںکو بلولی عدالت میں پیش کیاگیا ۔جج آر ایس پتکی نے 4جون تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیا ہے ۔جبکہ اس معاملے میں مدد کرنے و الے چار خانگی افرادکاایس پی وجئے کمار نے پھولوں کاگلدستہ دے کراستقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق کل یکم جون کو شب ساڑھے دس بجے سنجے وینکٹش اُپلینچوار تیلنگانہ ریاست کے پٹلم میں بھوئی مونگ پھلی کی فروخت کرکے اسکی رقم سات لاکھ 19ہزار200 روپے لے کرمنیم کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر MH 26-Q- 5550 پرسوار پوکر اپنے گاوں کاسرالی جارہے تھے ۔ لوہگاوں کے قریب عقب سے آرہے موٹرسائیکل نمبر MH 26-W- 9713 کے تین سواروںنے تاجر کی بائیک کو روک دیا اورانکی بیاگ چھیننے کی کوشش کی ۔منیم کے ہاتھ میں بیاگ تھا اس نے دینے سے انکار کیاتو پہلے چاقو دکھایا اسلئے منیم نے گھبراکر کے رقم کابیاگ لٹیروں کے سپرد کردیا ۔

اس دوران تاجر سنجے وینکٹیش نے ہمت نہیں ہاری اور لٹیروں کی موٹرسائیکل کو پوری طاقت سے پکڑ کررکھا جس کی وجہہ سے تینوں بائیک لے کرفرارنہیں ہوسکے اسلئے ایک لٹیرے نے اچانک پستول سے تاجرپرفائر کردیا ۔خوش قسمتی سے گولی انکے کان پرچھُو کر گزرگئی اسکے باوجودسنجے نے لٹیروں کی بائیک کو نہیں چھوڑا۔اسکے بعدلٹیرے رقم کابیاگ لے کرفرار ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلاع تاجر نے اپنے دوست اور رام تیرتھ پولس کو دی ۔ناندیڑ کے ایڈیشنل ایس پی دت راو راٹھوڑ ‘دھرم آباد اور بلولی کے ایڈیشنل ایس پی سنیل پاٹل ‘ رام تیرتھ کے پی آئی سومناتھ شندے اورانکے معاونین بھی جائے واردات پر پہنچ گئے ۔اس دوران اُپلنچوار کے دوست گوئند کوکلوار ‘سبھاش کرپیواڑ ‘ آنند وانوڑے ‘بابوراو اور پرس رام وانوڑے نے بھی اپنے طور پر لٹیروں کی تلاش شروع کردی ۔ اس دوران اطلاع ملی کہ تینوں لٹیروں نے نائیگاوں جانیوالی سڑک کے بارے میں لوگوںسے پوچھ تاچھ کی۔

یہ تینوں ایک نالے میں روپوش تھے ۔پولس او ر مقامی لوگوں کی کوشش سے لٹیروںکوپکڑ لیاگیا ۔ ان لٹیروں میں مرزاشبر بیگ مرزاجعفر بیگ عمر 32سال ‘شیخ معین شیخ محمود عمر 22سال ساکن دیگلور ناکہ ناندیڑ عیدگاہ روڈ ناندیڑ اور سنیل سریش عمر20سال ساکن بندا گھاٹ وزیر آباد ناندیڑ کو شامل ہے ۔ان تینوں کو آج بلولی کے فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس میںپیش کیاگیا۔ جج آر آر پتکی نے تینوں لٹیروں کودو یوم پولس کسٹڈی میںبھیج دیا۔ آج ناندیڑمیں پریس کانفرنس میںایس پی وجئے کمار مگر ‘ایڈیشنل ایس پی دت رام راٹھوڑ‘سنیل پاٹل ] ایل سی بی کے پی آئی دوارکاداس چکھلی کر ‘رام تیرتھ کے اے پی آئی سومناتھ شندے نے ڈکیتی کی مکمل معلومات دیں ۔ فائرئنگ کی گئی پستول سے نکلی کارتوس کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ لٹیروں کوگرفتار کرنے میں اہم رول اد اکرنے والے چار شہریوں کا اس موقع پر استقبال کیاگیا ۔