ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز) معروف بلڈر سنجے بیانی کے قتل سے ناندیڑ شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری دھرم بھوشن ایڈوکیٹ دلیپ ٹھاکر نے پرنے کہا کہ دن دیہاڑے بیانی کے قتل نے عام تاجروں کے ساتھ ساتھ معروف تاجروں کو بھی صدمہ پہنچایا ہے۔ شہریوں میں یہ احساس ہے کہ ناندیڑ بہاربنتاجارہا ہے۔

اس سے تاوان(کھنڈنی) کے معاملات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اور بہت سے لوگ اپنی جانوں کے خوف سے خفیہ طور پر تاوان ادا کریں گے۔اس لیے اگر ہم شہر میں پیدا ہونے والی خوف و ہراس اور عام لوگوں کے خوف کو کم کرنا چاہتے ہیں تو پولیس ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ ساتھ ہی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی نے جس طرح پولیس کو پوری چھوٹ دی ہے اور حیدرآباد پولیس نے عصمت دری کرنے والوں کا انکاﺅنٹر کیا اور مزید اجتماعی عصمت دری نہیں ہوئی۔ اسی طرح اگر بیانی کے قاتلوں کا انکاونٹر کیاجائے تو اچھے بھلے غنڈے اس طرح قتل کرنے کی جراءت نہیں کریں گے۔ اس لیے پولیس مذکورہ معاملے میں اسی طرز پر کاروائی کرے اس طرح کامطالبہ دلیپ ٹھاکور نے کیا ہے