Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ: بے رحم شخص نے بیوی اور ایک سالہ بچے کا گلاچیر کر قتل کردیا

IMG_20190630_195052.JPG

murder

ناندیڑ:27 مئی ۔(ورق تازہ نیوز) لاک ڈاون کے بعد پونہ سے واپس آنے والے آٹورکشہ والے نے 27 مئی کو صبح دس بجے نے اپنی شریک حیات اور ایک سالہ بچے کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔عوام نے اسے پکڑ کر درخت سے باندھ دیااورمزید کاروائی کیلئے پولس کے سپرد کیا ۔یڈور تعلقہ دیگلور کے تاناجی کشن بھوتلے عمر 30 سال کی شادی منڈلا پور تعلقہ مکھیڑ کی ویشالی عمر25سال کے ہمراہ ہوئی تھی ۔ تاناجی پونہ میں آٹورکشہ چلاتاتھا۔

جب لاک ڈاون شروع ہواتھا اُس نے سسرال والوں سے ایک لاکھ کی رقم مانگ کر لے گیاتھا لیکن کچھ دنوں سے دوبارہ ایک لاکھ روپے مانگ رہاتھا ۔ کل 26مئی کوسسرال پہنچا اورآج صبح اپنی بیوی ویشالی اور ایک سالہ بیٹے کو یڈور تعلقہ دیگلور لے جانے کی ضد کی ا س بات پرمیاں۔بیوی میں بحث وتکرار ہوئی۔

غصہ میں تاناجی نے بیوی پر چاقو سے چار ۔پانچ وار کردئےے اور آخر میں گلا چیر دیا اسکے بعد بے رحم باپ نے ایک سالہ معصوم بچے کابھی گلاچیر دیا ۔یہ سارا معاملہ وہاں موجود آٹھ سالہ بچی نے دیکھ لیا اسکے بعد رمابائی دوڑتے ہوئے یہاں پہنچی تو چیخ وپکار سنائی دے رہاتھا ۔

ا سکے بعد آس پڑوس کے لوگوں نے تاناجی کو پکڑ کرگاوں میں ایک درخت سے باندھ دیا۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مکھیڑ پولس فی الفور جائے واردات پر پہنچ گئی ۔اس معاملے میں پولس نے قاتل کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔