ناندیڑ:15 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) سابق وزیر اور بی جے پی کے ریاستی نائب صدر بھاسکر راو¿ کھت گاونکر جلد کانگریس میں شامل ہونے کی افواہیں ہیں۔ جمعرات کو شنکر نگر (تعلقہ بلولی) میں ان کی موجودگی میں کارکنوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ یہ میٹنگ کھت گاونکر کی موجودگی میں منعقد کی گئی تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آگے کیا کرنا ہے۔اس موقع پرکارکنان نے کہاکہ انھیں بی جے پی میں انصاف نہیں ملا ہے۔ا سلئے کھت گاونکر جو بھی فیصلہ لیںگے وہ انھیں قبول ہے ، ہم کسی پارٹی کے پابند نہیں ہیں۔

بلولی تعلقہ کے سرکردہ کارکنان اس میٹنگ میں موجود تھے۔سابقہ مرکزی وزیر داخلہ شنکرراو چوہان کی بیٹی وریاستی وزیر تعمیرات عامہ اشوک راو چوہان کی بہن اسنہہ لتا کی شادی بھاسکرراو کھت گاونکر سے ہوئی ہے یہ سبھی جانتے ہیں اسلئے چوہان اور کھت گاونکر فیملی میں قریبی گھریلو تعلقات ہیں۔کھت گاونکر تین بار بلولی سے ایم ایل اے اور تین بار ناندیڑ سے ایم پی منتخب ہوئے اورریاستی وزیر مملکت رہے۔

انہوں نے سات سال قبل کانگریس چھوڑ دی تھی جس کیلئے انھوں نے اشوک راو چوان کواسکا ذمہ دار ٹھہرایاتھا۔ جس کے بعد انھوں نے بی جے پی میںبلاشرط شمولیت اختیار کی تھی اور پھر کئی کانگریس او ر این سی پی کے لیڈران کو بی جے پی میںشامل کروایا۔اسکا فائدہ بی جے پی کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں پہنچا۔ تاہم 2019 کے اسمبلی انتخابات میں نائیگاو¿ں حلقہ سے کھت گاونکر کی بہوڈاکٹرمینل کھت گاونکر کو بی جے پی نے نظرانداز کرکے ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔