ناندیڑ:11فروری ۔(ورق تازہ نیوز) شراب کا عادی ہوکرخاندا ن والوں کوتکلیف دےنے والے اورمکان کوفروخت کرتا دیکھنے والے باپ کو اسکے ہی حقیقی بیٹے نے ایک لاکھ روپے کی سپاری دے کر قتل کروایا ۔یہ واقعہ 14اگست 2019ءکو مالیگاوں روڈ کے سرپنچ نگر میں رونماہواتھا۔اس معاملے میں میڈیکل آفیسر کی قطعی رپورٹ حال ہی میں موصول ہوئی جس کے بعد بھاگیہ نگر اسٹیشن میں گزشتہ روزچار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔

تفصیل کے مطابق مقتول شردکرہاڑے کو شراب اور دیگر غیر ضروری شوق تھے جس کے باعث وہ بیٹے آنند کرہاڑے اشونی کرہاڑے کوتکلیف دیتاتھااسی لئے آنند اور اشونی نے شرد کے قتل کی منصوبہ بندی کی ۔ایک دوست کی مدد سے وشال گوہانے کووالد کے قتل کیلئے ایک لاکھ روپے کی سپاری دی ۔وشال اوراسکے ساتھ موجود چارافراد نے شردکرہاڑے پرتیزدھار اسلحہ سے وار کرکے شدیدزخمی کردیا۔شردپرچودہ وار کئے گئے تھے ۔

اس واقعہ میںکرہاڑے کی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ14اگست2019ءکو دوپہر کے وقت مالیگاوں روڈ پرسرپنچ نگر علاقہ میں انکے رہائشی مکان میں رونماہواتھا ۔ابتداءمیںاتفاقی موت کامقدمہ درج دفعہ 174 کے تحت درج کیاگیاتھا لیکن حال ہی میں میڈیکل آفیسر نے اپنی قطعی رپورٹ پیش کردی جس میں شرد کی موت اتفاقی نہیں بلکہ قتل بتایاگیا۔پولس نے معاملے کی دوبارہ تفتیش شروع کردی اورحقیقی بیٹے آنند اوراشونی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔پی ایس آئی نواز جمال معاملے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔