ناندیڑ:بیوی کے قاتل شوہر کو عمرقید کی سزا
ناندیڑ:24اگست(ورق تازہ نیوز) ڈسٹرکٹ چیف جج شری کانت انیکر نے آج ایک ملزم کو عمر قید اور دس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم کا نام موتی رام توڈسام ہے۔ جشودا ٹانڈہ (تھرا)تعلقہ کنوٹ کے ساکن موتی رام توڈسام اپنی بیوی کو اس لیے مارتا تھا کہ وہ اس کے کردار پر شک کرتا تھا۔ پڑوس میں اسکابھائی سیش راو¿ رہتاتھا وہ اکثر موتی رام کو شراب نہ پینے کیلئے کہا کرتا تھا۔ لیکن موتی رام کسی کی بات سننے کے موڈ میں نہیں تھا کیونکہ وہ نشے میں تھا۔ اسی دوران 10 اکتوبر 2013 کو شب یک بجے کتوں کے بھونکنے کی آواز سن کر وہ گھر سے باہر آیا۔اس وقت ان کا بھائی سیش راو سامنے کھڑا تھا۔
اس نے جواب دیا کہ اس نے اپنی بیوی لکشمی بائی کو قتل کیا ہے۔ اس کے بعد ملزم کے بھائی سیش راو¿ نے کافی دیر تک تلاش کے بعد صبح کے وقت کھیت کے تہہ خانے کے قریب ایک نعش پائی۔اس معاملے میں سیش راو¿ نے بتایا کہ موتی رام نے خود رات کو سوتے ہوئے اپنی بیوی لکشمی بائی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کو پھینک دیا۔ کنوٹ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔
معاملے کی مزید تفتیش کرنے کے بعد پولیس انسپکٹر جگتاپ نے ملزم کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ عدالت نے اس کیس میں 9 گواہوں پر جرح کی۔ اس کے بعد ضلع چیف جج شریکانت انیکر نے اس معاملے میں ملزم موتی رام کو عمر قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی۔ اس معاملے میں ایڈوکیٹ آشیش گودامگاو¿ںکر نے کیس کی پیروی کی۔