ناندیڑ:بیوی کے قاتل شوہر کوسزائے عمر قید

ناندیڑ:29فروری۔(ورق تازہ نیوز)شاد ی کے بعد بیوی سے مسلسل رقم مطالبہ کئے جانے پر بیوی مائیکہ چلی گئی تھی جس کے بعد شوہر نے مائیکہ جاکربیوی کوقتل کردیا ۔اس معاملے میں ضلع وسیشن جج دیپک ڈھولکیہ نے مقتول شوہر کو سزائے عمر قید اور دس ہزار روپے نقد جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔ ناندیڑ کے کنول جیت سنہہ لوکمن سنہہ پرمار کی بیٹی کومل کی شادی موضع ہٹہ تعلقہ بسمت ضلع ہنگولی کے ہیراسنہہ عرف امیش سنہہ ٹھاکور کے ہمراہ ہوئی تھی ۔ لیکن شادی کے کچھ دنوں بعد ہی شوہر نے رقم کامطالبہ کرتے ہوئے بیوی کو تکلیف دینا شروع کردیا ۔

اس بات کی اطلاع مائیکہ معلوم ہونے کے بعدکئی لوگوں نے ہیراسنہہ کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اسکی ذہن میں بات نہیں بیٹھ رہی تھی اور کومل کے ساتھ مارپیٹ کاسلسلہ جاری تھا اسی وجہہ سے کومل کو ناندیڑمیں اسکے مائیکہ لاکرچھوڑ دیاگیا ۔اسکے بعد کچھ لوگوں کے سمجھانے او رہیراسنہہ کوناندیڑمیںسسرال رہنے کامشورہ دیا ۔کوٹھا علاقہ میںایک کمرہ دیاگیاتھااو رسسرال والوںنے ہی فائنانس پراپے آٹورکشہ لے کردیاتھا۔کچھ دنوں تک دونوں کی ازدواجی زندگی اچھی طرح گزری لیکن پھر ایکبار ہیراسنہہ نے اپنی اوقات دکھادی اورکومل کو مارپیٹ کرکے رقم کامطالبہ کرنے لگا ۔اسی دوران کومل کو بیٹی ہوئی لیکن ہیراسنہہ کی اذیتیں دینے کی عادت نہیں گئی ۔ 5 فروری 2016ءکو صبح چھ بجے کومل کو شوہر نے لاٹھی اور ڈنڈوںسے زبردست مارپیٹ کی ا س دوران ایک ڈنڈااسکے سر میں لگا اور گہری چوٹ سے اسکی موت ہوگئی ۔

کوٹھا میںانکے مکان کے بازو رہنے والے شخص نے اسکی اطلاع کومل کے والدین کو دی ۔ا س معاملے میںکنول جیت سنہہ پرمار کی شکایت پر ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن میں ہیراسنہہ کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا ۔اس معاملے میں ہیراسنہہ کے بڑے بھائی گنیش سنہہ ٹھاکور اور والدہ نرملابائی سنہہ ٹھاکور کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں دائر کردی۔عدالت میں دس گواہوں کے بیانا ت قلمبند کئے گئے

دستیاب ثبوت کی بنیاد پر جج ڈھولکیہ نے ہیراسنہہ کو قصوروارٹھہرایا جبکہ والدہ اور بھائی کو بری کردیا ۔ہیراسنہہ کو قتل پر سزائے عمر قید پانچ ہزار روپے جرمانہ اور جہیز کےلئے ہراساں کرنے پرتین سال قید بامشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی بھی سزاسنائی گئی ۔ ا س مقدمہ میں سرکاری استغاثہ کے طور پر ضلع سرکاری وکیل آشیش گومد گاونکر نے پیروی کی اور دیہی پولس سٹیشن کے پولس ملازمین فیاض صدیقی ‘ شیخ ربانی او ررام راو کیندرے نے پیروی آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ۔