ناندیڑ:بیوی کو زندہ جلانے والے شوہر کوعمرقید کی سزا

426

بلولی:28 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز)صبح جلدی نہیں اٹھتی ہے ‘کام نہیں کرتی ‘ا س طرح کی معمولی باتوں پر شوہر نے بیوی پرگیاس تیل ڈال کر آگ لگادی تھی جس میں اسکی شدید جھلس کر موت ہوگئی تھی ۔اس معاملے میں شوہر پیراجی مادھو کمبھارگاوے کو بلولی کے ضلع جج1 وایڈیشنل سیشن جج دنیش کوٹھلی کر نے دفعہ 302کے تحت عمر قید کی سزا و 5000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

متوفی کومل نے ناندیڑمیںدوران علاج پولس میںاپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی تھی ۔تعزیرا ت ہند کی دفعات 302]498(A)‘ 504 ‘34 کے تحت جرم کااندراج کیاگیاتھا ۔اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی مرے اور پٹھان نے مکمل کی ۔ایڈیشنل سیشن عدالت بلولی میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔عدالت میںسات گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔جج دنیش اے کوٹھلی کر نے ملزم پیراجی مادھو کو عمر قید کی سزا اور پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔اگرجرمانہ کی رقم ادا نہیںکی گئی تو مزید چھ ماہ کی قید ہوگی۔