ناندیڑ:بیوی تین بچوں کے ساتھ گھر فرار ہونے پرشرابی بیٹے نے باپ کا قتل کردیا‘ماںشدیدزخمی

حدگاو¿ں:23 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) شرابی بیٹے نے باپ کا قتل کردیا۔ باپ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں شدید زخمی ہو گئی۔ یہ واقعہ پیر کی شام 7.30 بجے کے قریب تعلقہ حدگاوں کے کے تلنی دیہات میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت مادھو پرسرام گنگالے (65) کے طور پر کی گئی ہے۔حدگاوں تعلقہ کے تلنی میں، مادھو گنگلے اپنی بیوی گیتا بائی کے ساتھ کام کر کے اپنی روزی کماتے ہیں۔ مادھو گاو ں میں آٹے کی چکی میں کام کرتا ہے۔

ان کے دو بچے ہیں. ایک ممبئی میں کام کرتا ہے اور دوسرا سنجے (عمر40) گاو¿ں میں کام کرتا ہے۔ سنجے کی بیوی،جس کے تین بچے ہیں، تین ماہ قبل اپنے بچوں کے ساتھ اذیت سے تنگ آکر گھر سے بھاگ گئی تھی۔غصے کی وجہ سے سنجے پیر کو نشے میں گھر آیا اور اپنے والدین سے جھگڑے کرنے لگااور کہنے لگا کہ” تمہاری وجہہ سے ہی میری بیوی مجھے چھوڑ کرچلی گئی ‘ اگر تم اسے واپس نہیں لائے تو تمہیں مار ڈالوں گا “اس کے بعد والدین کو مارپیٹ کی ۔

جس میں والد مادھو گنگالے کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی ماں شدید طور پر زخمی ہوگئی اور ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس دوران ملزم سنجے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حدگاو¿ں پولیس اسٹیشن کے عملہ اور پولیس پاٹل ادھو پاٹل نے پنچنامہ کیا۔