ناندیڑ:(راست) دھرم آباد تعلقہ کے رتنالی موضع میں جامع مسجد کے قریب رہائش پذیر زمیندار مرحوم محمد وہاب الدین کی اہلیہ فہیم سلطانہ اور انکے فرزند محمد منہاج الدین قریشی (ہال مقیم قطر) و دیگر افراد کےخلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بہو کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس ایف آئی آر کے مطابق دھرم آباد تعلقہ کے رتنالی کے علاقے جامع مسجد کے قریب رہائش پذیر مرحوم محمد وہاب الدین زمیندار کی اہلیہ فہیم سلطانہ کی بہوسیدہ کلثوم پروین کو گزشتہ دو سال سے اس کا شوہر محمد منہاج الدین قریشی بار بار ہراساں
کررہے ہیں۔اس کے علاوہ دیور محمد نجیب الدین عرف اویس ‘ دیور فخر الدین تنویر ‘ دیور شعیب انھیں چھیڑ چھاڑ کررہے تھے۔ ساس فہیم سلطانہ اور نندیں (ارجمند شاہین عرف بشری اسماءتبسم عرف ثنا زوجہ محمد فضل الرحمن فیضان (ناندیڑ ) ‘ صبیحہ انجم عرف حنا زوجہ محمد ذاکر (بھینسہ) کو یہ سب باتیں بتانے کے بعد بھی ان لوگوں نے اسے نظر انداز کر دیا اور اسے تنبیہ کی کہ اگر گھر کی بات باہر جا کر کسی کو بتائی تو تجھے جان سے مار دیں گے اور تیرا طلاق کرا دیں گے ۔
اس کے علاوہ خاتون کو مائکے سے رقم لانے کے لیے جسمانی اور ذہنی تکلیفیں د ے کرگھر سے بیدخل کردیا۔اس نا انصافی سے آ کرکلثوم پروین نے پولیس اسٹیشن سے رابطہ قائم کر کے اپنے شوہر محمد منہاج الدین قریشی‘ ساس فہیم سلطانہ‘ دیور ‘نجیب الدین عرف اویس ‘ دیور فخر الدین تنویر دیور شعیب ملک اور نندوں کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس کی بناء پر IPC کی دفعات‘498-A, 377, 354, 354-A, 323, 504, 506, 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔