ناندیڑ:”بھارت جوڑویاترا“ کے ضمن میں اشوک چوہان کی اہم میٹنگ

ناندیڑ:15ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز) ۔ چند دن پہلے سابق وزیر اشوک راو¿ چوان نے ناندیڑکے گورنمنٹ ریسٹ ہاو¿س میں سابق ایم ایل اے اور عہدیداروں کی میٹنگ مانیک راو¿ ٹھاکرے کی موجودگی میں کی۔ اس کے بعد ایک بار پھر 17 ستمبر کو تمام کارکنان کو مانیک راو¿ڑٹھاکرے کی موجودگی میں ‘بھارت جوڑو’ یاترا کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

اس سلسلے میں سابق وزیر اشوک راو چوہان نے جمعرات کی دوپہر شنکراو چوہان بھون میں میٹنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 17 اور 18 تاریخ کو اس حوالے سے بات چیت ہوئی کہ یہ تربیتی کیمپ کب، کہاں اور کیوں لگایا جائے۔کانگریس لیڈرا راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو’ یاترا کی معلومات پہلے کارکنوں کو دی گئی تھی۔ نا ندیڑکے پارٹی کے سینئر لیڈر سابق وزیر اعلی اشوک چوہان اب ‘بھارت جوڑون یاترا’ کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں اور مہاراشٹر میں اس یاترا کی آمد کی تیاری میں آ گئے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی یاترا نومبر کے پہلے ہفتے کے اختتام کے بعد مہاراشٹر کے دیگلور پہنچے گی۔ چونکہ یہ یاترا نا ندیڑ ضلع میں تین دن قیام پذیررہے گی ہے، اشوک چوہان نے جمعرات کو اس یاترا کی تیاری کے لیے ایک جامع میٹنگ کی۔ اس موقع پر پارٹی کے سابق ایم ایل اے، عہدیداران اور کارپوریٹرس موجود تھے۔

کانگریس کارکنوں میں یہ سرگوشیاں سننے کو ملیں کہ صرف چند اہم لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کی ےاترا پہلی بار مہاراشٹر کے ناندیڑضلع میں پہنچ رہی ہے ۔ا س دوران وہ سوا سوکلومیٹر کافاصلہ طئے کریں گے۔ناندیڑ سے گزرنے کے بعد ہنگولی میں داخل ہوگی۔ یاترا کے دوران راہول گاندھی ضلع میں چار مقامات پر قیام کریں گے اور یاترا کا راستہ دیگلور – شنکر نگر نائگاو‘ناندیڑ کے سے گزرے گی۔