ناندیڑ:8جولائی( ورق تازہ نیوز)اردھاپورتعلقہ کے مہادیو پنپری دیہات میں حقیقی بھائی نے اپنے حقیقی بھائی کابہیمانہ قتل کردیا۔یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا ۔ دگمبرامرت راوکلیانکر عمر 48سال نے پرانی دشمنی کے باعث اپنے حقیقی بھائی انیل امرت راو کلیان کر عمر45سال کوچوراہے پر روک کر اسے پیٹا اورسینے میں چاقو گھونپ کرقتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اردھاپور پولس جائے واقع پرپہونچ گئی ۔قاتل کلیانکر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ واقعہ کی تحقیق پی ایس آئی آگلاوے کررہے ہیں ۔پولس نے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے اورعدالت میں پیش کرنے پر عدالتی تحویل میں رکھنے کاحکم جج نے دیا ہے۔