ناندیڑ:بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر بیوی نے شوہر کوہی اغواءکرلیا‘تمام ملزمین گرفتار

1,108

ناندیڑ: 2ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ اور دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو اغوا کرکے مارپیٹ کی اس معاملے میںا س خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ اور دوستوں سمیت پانچ افراد کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ ایس۔ ایم۔ برہاری نے 4 دسمبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

ٹیکس کنسلٹنٹ پرکاش تکارام سری رامے اور اس کی بیوی گیتانجلی کے درمیان جھگڑے کے بعد ان کے ازدواجی تعلقات میں تلخی آ گئی اور بیوی گیتانجلی نے چار دیگر افراد کے ساتھ مل کر اس کے شوہر پرکاش سری رامے کو اغوا کر لیا اور مار پیٹ کر سڑک پر چھوڑ دیا۔ بھاگیہ نگر پولس نے بہت ہی فلمی انداز میں دو گھنٹے میں کیس کریک کیا اور بیوی اور اس کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے شوہر کو اغوا کیا تھا۔

یہ کارکردگی پولیس انسپکٹر سدھاکر ادے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سوشانت کنگے، پولس عملدار پردیپ گاردن مارے وغیرہ کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ اس جرم کی تفتیش سب انسپکٹر آف پولس سنیل بھیسےکررہے ہیں۔آج دوپہر سنیل بھیسے اپنے ساتھی پولیس ملازمین پردیپ گاردن مارے، کشور ہڈا، سید امجد، ہنمنتا کدم وغیرہ کے ساتھ عدالت میں ملزمین گیتانجلی ولد بلونت ہاکے (35)، اس کا بوائے فرینڈ بالاجی شیواجی جادھو (28سال)، دلیپ سنگھ ہری سنگھ پوار (29سال) اوتارسگھ نانک سنگھ رام گڈیا (38سال) اور امول گووند بکترے کوپیش کیا۔جج نے 4 دسمبر 2022 تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔