ناندیڑ:بندوق کی دھاک پرجویلرس کو لوٹنے کی کوشش
مدکھیڑ:یکم نومبر۔(ورق تازہ نیوز)مدکھیڑ شہر کے سبھاش گنج مونڈھا علاقہ میں واقع پرساد جویلرس کے مالک راگھویندر پاوتوار کوشام کے وقت بندوق و خنجر دکھاکر تین نامعلوم افراد نے لوٹنے کی کوشش کی ۔یہ واقعہ گزشتہ شب آٹھ بجے پونے آٹھ بجے رونما ہوا ۔مدکھیڑ شہر کے سبھاش گنج مونڈھا میں 31 اکتوبر کورات کے وقت تین لٹیرے موٹرسائیکل پر آئے اور پرساد جیولرس کے مالک راگھ ویندر پاوتورس جو اپنی دوکان بند کرکے سونے چاندی کے زیور وپیسوںکابیاگ دوکان کے باہر لے آئے تو تین لٹیروںنے راگھویندر کی سمت بندوق دکھائی اور انکے پاس موجودبیاگ چھیننے کی کوشش کی اور انھیں زمین پرگراکر خنجر و بندوق دکھاکر مارپیٹ شروع کردی ۔
اسی وقت آس پاس کے دوکانداروں کو علم ہوا کہ پاوتوار کو کوئی مارپیٹ کررہاہے ۔جس کے بعد شورو شرابہ شروع ہوگیا۔یہ حالات دیکھ کر لٹیرے موٹر سائکل بغیر کچھ سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔اس واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پی آئی سنیل نکاڑجے کی رہنمائی میںاے پی آئی سریش بھالے‘پولس ملازمین ٹھاکور‘پانچال ‘ شندے ‘شیخ کے علاوہ دیگر ملازمین جائے واردات پرپہنچ گئے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر لٹیروں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے