ناندیڑ:بلال نگر میں جوے کے اڈہ پر پولس کاچھاپہ

0 40

ناندیڑ:8 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)لوکل کرائم برانچ نے قدیم شہر کے بلال نگر میں گزشتہ شب جاری جوے کے اڈہ پر چھاپہ مارکر ملزمین کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکی تحویل سے 72ہزار روپیوں سے زائد کامال برآمد کیا ہے ۔ایل سی بی کے خصوصی دستہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ دیگلورناکہ سے متصل بلال نگر میں رات دیر گئے بڑے پیمانے پر کچھ جواری ترٹ جواکھیل رہے ہیں ۔شب تقریبا تین بجے ایل سی بی نے بلال نگر میں جس مقام پر جواری ترٹ جّواکھیل رہے ہیں وہاںپر چھاپہ مارا ۔ یہ تمام لوگ کھلے مقام پر بیٹھ کر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ پولس نے ان ملزمین کی تحویل سے نقد رقم ‘جوے کاسامان سمیت 72ہزار480 روپیوں کامال برآمدکیاہے ۔ ایل سی بی کے اے پی آئی ونود دگھورے کی شکایت پر دیہی پولس اسٹیشن میں ان ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ ہیڈ کانسٹیبل پنڈت معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اردھاپور سے لاپتہ نوجوان کی نعش دستیاب

ناندیڑ: 8نومبر۔(ورق تازہ نیوز)خود کے کھیت میں کام کرنے گئے نوجوان کی نعش دستیاب ہونے سے علاقہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔دیوالی کے موقع پریہ واقعہ رونما ہونے خاندان پر غموں کاپہاڑ ٹو ٹ گیا ہے۔ ناندیڑ سے متصل اردھاپور کے پارڈی (مکتا)کے 17 سالہ کھنڈے راو چندرکر ٹھومبرے (17 سال)، نوجوانوں کو 2 نومبر کو اپنے کھیت میں کام کرنے کے لئے گیا تھے.رات دیر گئے تک گھر و اپس نہ آنے پرگھر و الوں نے اسکی تلاش شروع کردی۔رات بھر تلاش کیاگیا لیکن کوئی پتہ نہیں چلا اسلئے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئ۔لیکن 6 نومبر کو اسکی نعش ایک کنویں سے برآمد ہوئی۔