ناندیڑ:بغیر اجازت تلوار لیکر گھومنے پر مقدمہ درج

289

ناندیڑ:5مارچ ( ورقِ تازہ نیوز) بغیر اجازت غیر قانونی طور پر تلوار لے کر گھومنے کے معاملہ میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ شہر میں ان دنوں جرائم کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ کئی جرائم پیشہ افراد غیر قانونی طور پر مہلک اسلحہ لے کر آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ دریں اثناء4 مارچ کو شہر کے جیل روڈ پر ایک شخص غیر قانونی طور پر تلوار لے کر گھومنے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی۔

جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر اس کی تلاشی لی اور اس کے پاس سے تلوار ضبط کرلی۔ اس معاملہ میں پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مزید تحقیقات پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار کی رہنمائی میں پولیس ہیڈکانسٹبل راٹھوڑ کررہے ہیں۔