ناندیڑ:بردارنسبتی کی 7سالہ بیٹی کاجنسی استحصال‘بہنوی کو 4جنوری تک پولس کسٹڈی

ناندیڑ:یکم جنوری (ورق تازہ نیوز) اپنے برادر نسبتی کی سات سالہ بیٹی کا جنسی استحصال کرنے والے بہنوی کو ضلع جج ایس ایس کھرات نے 4جنوری 2019ءتک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے ۔

شہر کے ایک علاقہ میں دو بہنوں کا گھر ایک دوسرے کے بازو ہے ۔ 23ڈسمبر کو سات سالہ کی ا پنی خالہ کے گھر گئی تھی لیکن خالہ گھر میں نہیں تھی البتہ خالو اویناش رام راو آٹھولے عمر 37 سال تھا ۔اُس نے پہلے تو لڑکی کو موبائیل فون گیم کھیلنے کیلئے دیا پھر کہا کہ کمپیوٹرمیں اس سے بھی اچھے گیم ہے اسکے بعد معصوم لڑکی کو ایک کمرے مں لے گیاجہاں پر اسکے ساتھ غلط حرکت کی ۔جس پر لڑکی گھبرا گئی اور فی الفور اپنے گھر آگئی لیکن والدہ کوکچھ نہیں کہا ۔دوسرے دن بھی وہ کافی سہمی ہوئی تھی اسلئے والدہ نے زور دے کر پوچھا تو لڑکی نے سب بتایا ۔ جب لڑکی کے والد اویناش سے پوچھنے گئے تو اسے ہی مارپیٹ کی گئی لیکن اویناش کے گھر کے دیگر افراد سب سے معافی مانگ رہے تھے ۔

اس ضمن میں لڑکی کی والدہ نے 31 ڈسمبر کو ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 376(A)< 376(B)اور بچوں کیساتھ جنسی تشدد تحفظ ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کردیا ۔ ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے کی رہنمائی میں پی ایس آئی چوپڑے نے تفتیش کی ۔آج یکم جنوری کو ملزم کو عدالت میں پیش کرنے پر جج نے 4جنوری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ۔

Show Comments (1)