ناندیڑ:بالغ لڑکی کو تکلیف پہنچانے پر نوجوان کوقید بامشقت

ناندیڑ:24اپریل ( ورق تازہ نیوز)نابالغ لڑکی کو تکلیف پہنچانے والے نوجوان کودرجہ پنجم کی ایڈیشنل سیشن جج شیلا توڑکر نے چھ ماہ قید بامشقت کی سزا اور ڈھائی ہزار روپے نقد جرمانہ عائد کیاف ہے ۔ ایک سولہ سال کی لڑکی نے ائیر پورٹ پولس اسٹیشن میں2اگست 2016 کوشکایت در ج کروائی تھی کہ سوپان سدھارتھ کھلارے عمر 22سال نے 28جولائی 2016 کودوپہرچار بجے اسکے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کرکے اسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔پولس نے اس شکایت کے بعد سوپان کھلارے کے خلاف مقدمہ درج کردیااور پی ایس آئی سویتا کھرجلے نے سوپان کے خلاف تفتیش کرکے عدالت میںچارج شیٹ دائر کردی ۔ عدالت نے اس معاملے میںنو گواہوںکے بیانات قلمبند کئے اور دستیاب ثبوت کی بنیاد پر جج شلپاتورکر نے سوپان کھلارے کو قصوروارٹھہراتے ہوئے ڈھائی ہزارروپے نقدجرمانہ و چھ ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔اس مقدمہ میںسرکاری استغاثہ ایڈوکیٹ یادو تلے گاو¿نکر نے پیروی کی اور ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ شیوراج پاٹل نے پیروی کی ۔