• 425
    Shares

ناندیڑ:13 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) شہرناندیڑ کے برکت کامپلکس چوراہے تا مال ٹیکڑی ریلوے اسٹیشن تک تعمیر کردہ حضرت ٹیپوسلطان روڈ پرجگہ جگہ کافی بڑے گڑھے ہوگئے تھے جس کی وجہہ سے حادثات بھی رونما ہورہے تھے ۔برسات کے دنوںمیںعوام کو کافی دقتوں کاسامنا کرنا پڑا ۔اس ضمن میں روزنامہ ’ورق تازہ“ میںایک خبر بھی شائع کی تھی اور علاقہ کے کارپوریٹرس اور متعلقہ حکام سے اس سڑک کے گڑھوں کو عارضی طور پر بندکرنے کامطالبہ کیاتھا۔

یہ سڑک گوروتاگدی تقاریب کے موقع پر شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے وقت تعمیر ہوئی تھی لیکن اسکے بعد سے کبھی بھی اسکی مرمت نہیں ہوئی اور آج سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوگئی تھی۔ آج اس سڑک کے گڑھوں کو بند کرنے کے کاموں کاآغاز ہوگیا ہے۔ناندیڑ کارپوریشن کے ڈپٹی میئر مسعوداحمدخاں ‘کارپوریٹرسید شیرعلی کی موجودگی میںاس کام کا آغاز ہوگیا ہے۔جس پر عوام نے اطمینان کی سانس لی ہے ۔

دونوںکارپوریٹرس نے کہا کہ شہر میں سڑکوں پر ہوئے گڑھوں کو بند کرنے کاموںکو بہت پہلے ہی منظوری مل چکی تھی لیکن برسات کاموسم تھاا سلئے مرمت کا کام کرنا ممکن نہیں تھااس لئے اب بارش ہونے کے بعد گڑھوں کو بندکرنے کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ سید شیرعلی نے علاقہ کے عوام سے کام میںتاخیر ہونے پر معافی بھی مانگی اور تیقن دلایا کہ نہ صرف گڑھوں کی مرمت کی جائے گی بلکہ اس سڑک کوپوری طرح سے تعمیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ریاست کے وزیر تعمیرات عامہ جناب اشوک راو چوہان سے موثر نمائندگی کی جارہی ہے تاکہ اس سڑک کی مرمت کا کام محکمہ بی اینڈ سی کے ذریعہ کروایاجاسکے ۔کیونکہ شہر کی تمام اہم سڑکوں کے کام اسی محکمہ کے معرفت کچھ دنوں بعد شروع کئے جارہے ہیں ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔