ناندیڑ:بارہ سالہ لڑکی کاجنسی استحصال‘ 20سال کے نوجوان کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:2فروری(ورق تازہ نیوز)بارہ سالہ لڑکی پر اسکے گھر میں گھس کر جنسی استحصال کرنے والے 20سال کے نوجوان کو خصوصی جج این ڈی کھوسے نے تین یوم یعنی 5 فروری تک پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے۔ناندیڑ شہر سے قریب ایک گاوں مین 29جنوری کو دوپہرچار بجے بارہ سال کی لکی اپنے گھر کا آنگن صاف کررہی تھی اس وقت اسکی دادی آٹاپسانے گئی تھی۔

ا س دوران گھرمیں 20 سال کا نوجوان سبودھ گنگادھر مواڑے وہاں سے گزررہاتھا اُس نے پوچھا کہ گھر میںکون ہے ؛لڑکی نے کہاکہ اس وقت کوئی نہیں ہے ۔ یہ بات سن کر سبودھ نے لڑکی کاہاتھ تھامااور گھر میں لے گیا اور پلنگ پر لے جاکر جنسی استحصال کیا ۔اس واقعہ کے بعدوہ فرار ہوگیا۔

اس لڑکی نے اسی گاوں میں رہنے والی اپنی بہن کو اس بارے میں بتایا ۔لمب گاوں پولس اسٹیشن میں لڑکی کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376(3) اور4(2) 5(N)‘6اور8انسداد جنسی تشدد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔پولس نے یکم فروری کو ملزم سبودھ کوسرکاری اسپتال سے گرفتار کرلیا کیونکہ اس واقعہ کے بعد سبودھ نے زہر پی لیاتھاا سلئے علاج کیلئے سپتال میںداخل کیاگیاتھاجہاں سے رخصت ملنے کے فوری بعد پولس نے گرفتار کرلیا ۔