ناندیڑ:ایک ہی خاندان کے 28؍افراد زخمی ، 19 کی حالت تشویشناک

1,103

کنوٹ:2؍اکتوبر( ورقِ تازہ نیوز) کنوٹ تعلقہ کے شیونی میں واقع ایسار پٹرول پمپ کے قریب اتوار کو بھیانک حادثہ پیش آیا۔ حدگائوں تعلقہ کے ہسترا بورگائوں کے ایک خاندان کے تقریباً 30 افراد تلنگانہ ریاست میں ایک مندر کے درشن کے لیے جارہے تھے۔ تاہم شیونی کے پاس ان کی گاڑی کے سامنے اچانک بکری آجانے کے باعث ڈرائیور کا گاڑی سے کنٹرول ختم ہوگیا اور گاڑی پلٹ گئی۔

اس حادثہ میں تقریباً 28؍افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں سے 19 افراد شدید زخمی ہونے کی وجہہ سے انہیں علاج کے لیے ناندیڑ منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کا حمایت نگر کے دیہی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں ملی ایک اطلاع کے مطابق حدگائوں تعلقہ کے ہسترا بورگائوں کے رہنے والے ایک خاندان کے تقریباً 30 افراد کے منجملہ زخمی ہونے والے کچھ افراد کے نام حسب ذیل ہیں۔

کونڈا بائی رام رائو جادھو، بھاگیہ شری پربھاکر جادھو، انکیتا صاحب رائو جادھو، لوبھاجی رام رائو جادھو، آشا لوبھاجی جادھو، صاحب رائو رام رائو جادھو، چتورابائی کشن اُپرے، منجوشا پربھاکر سولنکے، سندیپ سبھاش رائو جادھو، دھنجئے وٹھل رائو جادھو، کھنڈے رائو بالاجی سولنکے، بھگوت بھگوان سولنکے، پربھاکر دتارائو سولنکے، شنکر نارائن سرودے، کوشیلیہ شنکر سرودے، پربھاکر رام رائو جادھو، گوداوری دیوانند سولنکے، سمن سبھاش جادھو، رتیش پرمود وانکھیڑے، کوشیلیا پرمود وانکھیڑے، سبھاش رام رائو جادھو، انجلی لوبھاجی جادھو، ریکھا سبھاش جادھو، گوداوری شیورام جادھو، پرمیشور سبھاش جادھو، گائتری سندیپ جادھو، گنیش وانکھیڑے، پرمود وانکھیڑے، اس طرح جملہ 28؍افراد شامل ہیں۔ دریں اثناء حدگائوں حمایت نگر تعلقہ کے ایم ایل اے مادھو رائو پاٹل جوڑگائونکر کی مدد سے فوری طور پر پانچ ایمبولنس روانہ کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کے لیے ناندیڑ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔