ناندیڑ:19۔اپریل(ورق تازہ نیوز) 18 اپریل کی رات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے اور ان کے ساتھی پولیس افسران نے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے احاطے میں تلاشی مہم چلائی اور غیر قانونی طور پرگھومنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی ۔پولس کی کاروائی کودیکھتے ہوئے کچھ نوجوان اپنی گاڑیاںچھوڑ کر فرار بھی ہوئے ۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مورے اور ان کے ساتھی اسسٹنٹ انسپکٹر روی واہولے اور پولس ملازمین نے کل رات شیواجی نگر پولس اسٹیشن کی حدودکے مختلف علاقوں کی چھان بین کر رہے تھے۔ آپریشن جاری تھا کہ کچھ نوجوان جوبائک پر سوار تھے گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔یہ سات موٹر سائیکلیں ہیں جو فی الحال شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں ہے۔ گاڑیوں کے مالکان کو اپنے کاغذات دکھا کر گاڑیاں لے کر جانا ہو گا۔سنجے بیانی قتل کے بعد پولیس نے جو کارروائی کی ہے وہ انتہائی مناسب ہے۔ عوام کا بھی اچھا ردعمل ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر پولیس ہمیشہ ایسا کرے تو رات کے اندھیرے میں جرائم پر بہت حد تک قابو پایاجاسکتا ہے ۔