ناندیڑ:ایم پی ایس سی میں شیخ ذبیح الدین کی نمایاں کامیابی

745

ناندیڑ:ناندیز کے ساکن حال مقیم دھرم آباد کے مدرس ذکی الدین کے فرزند شیخ ذبیح الد ین نے ایم پی ایس سی کے سال 2021 کے لیے منعقدہ امتحانات میں اسٹیٹ ٹیکس اسپیکر (STI) کے عہدے پر 609 جائیداد میں اپنا 36 واں مقام یقینی بنا کر دھرم آباد تعلقہ میں پہلے مسلم کلاس 2 آفیسر بنے کا اعزاز حاصل کیا ۔

اوپن زمرے میں کل 58 جائدادوں میں سے انہیں 35 ویں پوزیشن حاصل ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق محض 11 سال کی عمر میں جماعت ششم کے ذریعے ذبیح الدین نے شہری علاقے سے نودئے ویالیہ شکر نگر میں داخلہ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ دسویں بورڈ کے امتحانات میں بھی 95 فیصد نشانات حاصل کئے اور اسکول میں اول مقام حاصل کیا۔

انہوں نے گریجویشن کے بعد بلند حوصلوں اور کڑی محنت کے ساتھ ایم پی ایس سی کی تیاری شروع کی اور بالآخر اسٹیٹ ٹیکس اسپیکر (STI) میں درجہ دوم کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔واضح ہو کے شیح ذبیح الدین ناندیڑ کے مشہور تاجر پارچه سعید الدین سوداگر مرحوم کے پوترے اور روز نامہ اعتماد کے سینٹر صحافی ظہیر الدین بابر کے بھتیجے ہے۔

ذبیح الدین کی اس شاندار کامیابی اور خاندان کا نام روشن کرنے پر عزیز واقارب دوست احباب نے مبارکباد پیش کی اور نیک مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا۔