ناندیڑ : ایم جی ایم کالج میں طلباء کے دو گروہ میں مارپیٹ‘ ویڈیو دیکھیں
ناندیڑ:23/فروری۔ ( ورقِ تازہ نیوز)سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے معاملے میں ایم جی ایم کالج کے احاطہ میں نوجوانوں میں زبردست مارپیٹ ہوئی یہ واقعہ آج جمعرات کو دوپہر رونما ہوا۔ جس کے بعد پولس کی ٹیم یہاں پہنچ گئی اور پولس نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔ سوشل میڈیاپردن بدن قابل اعتراض مواد ڈاالنے کے معاملات بڑھ رہے ہیں جس سے دو سماج دو گروہ میں تنازعات پیدا ہورہے ہیں ۔
#nanded #MGM n pic.twitter.com/iTYxatcgXi
— Waraquetaza Online (@WaraqueTazaUrdu) February 24, 2023
20فروری کو ایک نوجوان نے سوشل میڈٰیا کے ایک پلیٹ فارم پر چھترپتی شیواجی مہاراج کے تعلق سے قابل اعتراض مواد پوسٹ کیا تھا ۔ جس کا انکشاف نوجوانوں کو ہونے پر آج 23 فروری کو ایم جی ایم کالج کے احاطہ میں اس نوجوان کو دیگر نوجوانوں نے پیٹ دیا۔اس کے بعد معمولی پتھراو بھی کیاگیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان دیگلورناکہ علاقہ میں رہتا ہے اورایم جی ایم کالج میںزیرتعلیم ہے۔اس واقعہ کے بعد کالج کے آحاطہ اور آس پاس کی دوکانیں‘ہوٹلیں وکاروباربند ہوگئے ۔ائیرپورٹ پولس کی ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچ گئی ۔او رکالج کے احاطہ میں بندوبست بڑھادیاگیا۔اس معاملے میںدو نوجوانوںکوحراست میں لیاگیا ہے۔