ناندیڑ:30؍جنوری(ورق تازہ نیوز)مجلس اتحادالمسلمین کے ناندیڑ کے یوتھ لیڈر ایڈوکیٹ سیدواجدپرنامعلوم افرادنے کھڑکپور ہ علاقہ میں جان لیواحملہ کردیا جس میں وہ شدیدزخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ رات دیر گئے لال واڑی انڈربریج سے اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ا ن پر لاٹھیوں ودیگر اسلحہ سے حملہ کردیا جس میں وہ شدیدزخمی ہوگئے ہیں

ا۔س حملے کے فوری بعد راہگیروں نے انہیں اسپتال پہنچنے میں مدد کی۔ وزیر آباد پولیس میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایڈوکیٹ سید واجد پر جان لیوا حملہ کیا گیا ۔حملے کی خبر ملتے ہی مجلس کے مراٹھواڑہ صدر فیروز خان لالہ ‘مرزاامجد بیگ ‘ محسن خان ‘شاہ زیب ودیگراپیکشکا اسپتال پہنچ گئے۔