ناندیڑ:ایل سی بی نے ڈکیتی میں ملوث 4لٹیروں کو گرفتار کرلیا

0 46

ناندیڑ:29نومبر ۔( ورق تازہ نیوز)اردھاپور تعلقہ کے موضع گن پور میں دوہفتہ قبل ایک مکان میںڈکیتی کی واردات رونما ہوئی تھی ۔اس معاملے میں لوکل کرائم برانچ ناندیڑکی ٹیم نے چندرپور ضلع کے وڈورا سے لٹیروں کوگرفتار کیا ہے ۔ان چاروں لٹیروں کو مزید تفتیش کےلئے اردھاپور پولس کے سپرد کیاگیا ہے ۔16نومبر2018 کی درمیانی شب دیڑھ تا دو بجے اردھاپورتعلقہ کے موضع گن پور میں رہنے والے سنبھاجی ایکناتھ موہیتے کے مکان کادروازہ توڑ کر نامعلوم لٹیرے اندرداخل ہوئے اور گھر کے افراد کوچاقو و دیگر اسلحہ سے مار کرزخمی کردیاا سکے بعد گھر میں موجود سونے چاندی کے زیور ‘نقدرقم و موبائل فون سمیت ایک لاکھ سے زائد کامال لوٹ لیا ۔اردھاپورپولس نے اس معاملے میں نامعلوم لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا ۔ ناندیڑ لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر سنیل نکاڑجے کی رہنمائی میںایک دستہ تشکیل دیاگیاتھاجوان لٹیروں کی تلاش میں مصروف تھا ۔ ایل سی بی کواطلاع ملی کہ یہ ڈکیتی مادھو موہیتے اور چندو موہیتے ساکنان پونہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈالاتھا جس کے بعد پولس نے ناندیڑ‘ پونہ اور چندرپور اضلاع میں انکی تلاش شروع کردی ۔اس دوران چندرپور ضلع کے وڈورا دیہات سے تین ڈکیتوں کوگرفتار کرنے میں کامیابی مل گئی اور ایک ملزم کو گن پور دیہات سے ہی گرفتار کیاگیا ۔ان چاروںنے اپنے جر م کااقبال کرلیا ہے ۔یہ بین الریاستی ٹولی ہے جو کافی مشہور ہے انکی ٹولی کاساتھی لکشمن میٹکر دو ماہ قبل ہی ایل سی بی کے شکنجہ میں پھنسا تھا ۔ان گرفتار لٹیروںکے نام اس طرح ہے ۔ مادھو عرف روی سنبھاجی موہیتے ‘ پڑساپو ر تعلقہ بسمت حال مقیم ننہے گاو¿ں ضلع پونہ ‘سچین بھاسکر جادھو ‘ محمد ریاض محمد علی عمر 24سال ساکن آسام ‘سارنگ شنکر گودرے ساکن اردھاپور ‘ ۔ اس شاندار کارکردگی پر ایل سی بی دستہ کوایس پی‘ ایڈیشنل ایس پی نے مبارکباد د ی ہے ۔