ناندیڑ:ایل سی بی نے ایک لاکھ کاگٹکھا ضبط کیا‘ ملزم نوجوان کوسات دن پولس کسٹڈی

1,267

ناندیڑ:22 جولائی(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مقامی کرائم برانچ پولس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکر کی قیادت میں ان کی ٹیم نے 1 لاکھ 2 ہزار مالیت کا گٹکا ضبط کرنے کے بعد ایک ملزم کوفرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ منی ابیسات دیشمکھ کے اجلاس میں پیش کرنے پرنے آج نوجوان کو 7 دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیاگیا۔ل

وکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر دوارکاداس چکھلیکرنے معاون پولس انسپکٹر ڈاکٹر پرمیشور تھانو سنگھ چوہان سمیت پولیس سب انسپکٹرز گووند منڈے، جسونت سنگھ شاہو، پولیس اہلکار سنجے کیندرے، روپیش داسرواد، پدم سنگھ کابلے، ہیمنت بچکیوار کے ساتھ گشت پر بھیجا۔ اس د وران ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ واجے گاو¿ں سے دھنے گاو¿ں چوک کی طرف جاتے ہوئے مارکیٹ یارڈ میں ٹرک نمبر ایم پی 09 ایچ جی 0385 اندور سے مہاراشٹرمیں ممنوعہ گٹکا لے کر آیا ہے۔ پولیس ٹیم نے وہاں جا کر ممنوعہ گٹکا ٹرک سے اتارے جانے کے بارے میں تفتیش شروع کی تو دکان میں کچھ گٹکا رکھا ہوا تھا۔ کچھ گٹکا ٹرک میں ہی تھا۔ پولیس ٹیم کو وہاں سے ایک نوجوان ملا جس کا محمد محسن محمد عبدالفہیم (30سال) تھا جب پولیس ٹیم اس سے تفتیش کر رہی تھی تو ٹرک ڈرائیور نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مال سمیت ٹرک لے کرفرار ہوگیا۔

پولیس ٹیم نے ٹرک کا پیچھا کیا لیکن ٹرک تیز رفتاری سے سڑک پر موجود لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد پولیس نے گٹکے کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ تب اس پورے گٹکے کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 68 روپے تھی۔پولیس سب انسپکٹر ڈاکٹر پرمیشور تھانو سنگھ چوہان نے شکایت میں ملزمین کی شناخت محمد محسنمحمد عبدالفہیم (30سال)ساکن چھوٹی درگاہ گاڑی پورہ ناندیڑ، محمد عبدالمجیب محمد عبدالسلیم، ٹرک ڈرائیوراور مالک سید علی کے طور پر کی ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 328، 272، 273، 188 کے ساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی ایکٹ 2006 کی دفعہ 26 (2)، 27، 23 اور 30(2) (a)، 2019 کے قواعد و ضوابط اور 59 (2) کے تحت جرم کااندراج کیاگیاہے ۔

آج 22 جولائی کومعاون انسپکٹر گووند منڈے، ملازم سنجے کیندرے، شنکر میسنواد نے محمد محسن کو عدالت میں پیش کیا۔پولس انسپکٹرمنڈے نے عدالت میں کہاکہ اس جرم میں ملوث دیگر ملزمین کے بارے میں محسن واقف ہے اسلئے نوجوان کو پولس تحویل میں دینا ضروری ہے ۔ جج نے دیشمکھ نے محمد محسن کو سات دن یعنی 29 جولائی 2022 تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔