ناندیڑ:ایس آر ٹی کے امتحانات کا24مارچ سے آغاز

ناندیڑ:21فروری۔(ورق تازہ نیوز)سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے گریجویشن ‘پوسٹ گریجویشن کے گرمائی سیشن کے امتحانات کے نظام الاوقات کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 24مارچ سے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ۔

12 مئی تک مختلف فیکلٹیز کے امتحانات ہوں گے۔بی ۔اے ریگولر فیکلٹی امتحان 24مارچ تا24 اپریل ‘ بی ایس سی 24مارچ تا24 اپریل ‘ بی ۔کام 24مارچ تا15 اپریل ‘ بی ۔بی ۔اے ‘24مارچ تا24 اپریل ‘ بی ۔جے ۔24مارچ تایکم اپریل ‘ بی ۔ لب۔24مارچ تا3اپریل ۔بی ۔اے ۔ایم سی جے 24مارچ تا13اپریل ۔بی ۔ای۔ للیت کلا ۔ 24مارچ تا 9اپریل ۔ بی ایس سی 24مارچ تا13 اپریل ۔ بی ایس سی کمپیوٹر سائنس ۔ 24مارچ تا13 اپریل ۔ایم ۔اے مراٹھی ‘ہندی ‘انگریزی‘اردو ‘سنسکرت ‘اینیمیشن ‘معاشیات ‘ایجوکیشن فیشن ڈیزائن ‘جغرافیہ ‘تاریخ ‘ میوزک ’عوامی انتظامیہ ‘ سماجیات ‘ ایم ایس ڈبلیو ‘ایم۔کام ان کورسیس کا امتحان 16اپریل تا 24اپریل کے درمیان منعقد ہوںگے ۔ا سکے علاوہ بی ۔ایڈ کے امتحان 23 اپریل تا 30اپریل ‘اایم ۔ایڈ۔23اپریل تا4مئی ۔ایم پی ایڈ ۔23اپریل تا2مئی ‘ایم جے۔23اپریل تا 5 مئی‘ایم لیب ۔23اپریل تا 29اپریل منعقد ہوں گے ۔