• 425
    Shares

ناندیڑ:3 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے سابقہ وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فرنویس اور ودھان پریشد کے اپوزشن لیڈر پروین دریکر کے قافلے میں موجود گاڑیوں میں میں ٹکراو ہونے کی وجہ سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں یہ واقعہ گڈگا ۔ مکھیڑ شاہراہ پرآج اتوار کو دوپہر ساڑھے تین تا چار بجے کے درمیان رونما ہوا۔گزشتہ تین ماہ کے درمیان یہ دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فرنویس کے قافلے میں موجود گاڑیاں حادثات کاشکار ہوئی ہیں۔

اس سے قبل آٹھ جولائی کو بھی ممبئی۔ناگپور قومی شاہراہ پر اسی طرح کا حادثہ رونما ہوا تھا جس میں فرنویس کی گاڑی کے بریک فیل ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے قافلے میں موجود کچھ گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی تھی جس میں اپوزیشن لیڈر پروین دریکرکو معمولی چوٹ بھی آئی تھی۔آج دیویندر فڑنویس لاتور ، ناندیڑ کے دورے پر تھے۔

بیرلی گاوں میں راجے چھترپتی اکیڈمی کے قریب قافلے کی گاڑی نے ایک پولیس اہلکار کے ساتھ دو موٹر سائیکلوں اور ایک کارگو جیپ کو ٹکر ماری۔ جس میںپانچ افراد زخمی ہوئے یہ حادثہ گڈگا رتا مکھیڑ جاتے ہوئے پیش آیا۔ زخمیوں کی شناخت بالاجی شنکر پوار (26 ، ساکن منجری ، تعلقہ مکھیڑ) ، راجیش وینکٹ راو¿ جادھو (36 ،ساکنمکھیڑ) ، جمعدار نامدیو سائبو دوسلواڑ ، سمیر بھیسے (37) اور اروند مورے (40) کے طور پر ہوئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔