ناندیڑاورپربھنی سے گرفتار پی ایف آئی عہدیداران کو پولس کسٹڈی ریمانڈ
ناندیڑ: 22؍ستمبر(ورق تازہ نیوز)نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے ٹیرر فنڈنگ کیس میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کے خلاف ملک بھر میں چھاپے مارے ۔ناندیڑ اور پربھنی سے کُل پانچ کارکنان کو گرفتار کیاگیا ہے۔
ان میں ناندیڑ سے پی ایف آئی کے ایک رکن معراج انصاری کو اے ٹی ایس نے این آئی اے کی اطلاع پر کل رات دیگلور ناکہ علاقے سے گرفتارکیا ہے۔ پربھنی سے 4نوجوانوں کوحراست میں لیاگیا ہے ۔
آج 22.09.2022 کو صبح 05بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک پربھنی شہرسے پی ایف آئی کے عہدیداران 1۔عبدالسلام عبدالقیوم (ضلع صدر)، لوک مانیہ نگر، پربھنی۔ 2۔محمد عبدالکریم، محمد عبدالحلیم، مومن پورہ، پربھنی .3۔ محمد جاوید محمد شبیر انصاری ، مومن پورہ پربھنی، 4۔ محمد نثار محمد عبدالرشید ساکن ذاکر حسین نگر پربھنی کوگرفتار کیاگیا ہے۔
ان تمام کو آج ناندیڑمیں عدالت میں پیش کیاگیا جس کے بعد چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کیرتی جین نے تمام افراد کو 30ستمبر تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیا ہے۔ ان کے خلاف پولیس اسٹیشن کلاچوکی ممبئی میں جرم نمبر 22/2022 دفعہ 121(a)، 153(a)، 120(b)، 109 IPC، ذیلی دفعہ 13(1) (b) کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔۔ ویڈیو نیوز دیکھنے کے لئے حسب ذیل لنک پر کلک کریں