ناندیڑ:الرضوان انگلش اسکول کے کامیاب طلباءمیں ٹرافی ‘گولڈ میڈل کی تقسیم

ناندیڑ:11مئی( ورق تازہ نیوز)ہر سال کی طرح اس سال بھی الرضوان جونیر کالج اینڈ گروپ آف اسکولس میں تقسیم اسناد کاپروگرام جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا۔ 27 اپریل کو اردھاپور، 30 اپریل قندھارشریف اور 29 اپریل ویکم مئی کو الرضوان اسکول ناندیڑ میں Grand Result Ceremony رکھی گئی تھی۔ جسمیں فرسٹ رینک حاصل کرنے والے 490 طلباءو طالبات کو 5 Star ٹرافی، گولڈ میڈل، Merit سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔دوسرارینک حاصل کرنے والے 287 طلباءو طالبات کو 4 Star ٹرافی، سلور میڈل، Merit سر ٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ تیسرارینک حاصل کرنے والے 142 طلباءو طالبات کو 3 Star ٹرافی، Bronze میڈل، Merit سر ٹیفکیٹ دیاگیا ۔ الحمدللہ ہر سال ادارہ کو تعلیمی معیار اور Meritorious طلباءو طالبات کی تعداد میں قابل ستائش اضافہ ہوتا جا رہے ۔ بہترین و منصوبہ بند طریقہ تعلیم، قابل ، محنتی و تجربہ کار ٹیچرس، Unique Syllabus Patternکی بدولت طلباءو طالبات کامیابی کے منازل طے کررہے ہیں۔ الرضوان کے تعلیمی نتائج Quality ایجوکشن اور بہترین تعلیمی معیار کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ امتحان سے پہلے طلباءو طالبات کی بھرپور تیاری Well Disciplined and strict exam system اور امتحانی پرچوں کی معیاری جانچ الرضوان کے امتحانی نظام کی منفرد خصوصیات ہیں۔ نہ صرف الرضوان کے Home ایگزامس بلکہ دسویں اوربارہویں کے امتحانات میں بھی الرضوان کے طلباءو و طالبات پورئے District کے Minority انسٹی ٹیوشن میں First پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔Result Ceremony کے ذریعہ طلباءو طالبات و سرپرست حضرات کو بھرپور خوشی و شادمانی کے یادگار لمحات میسر ہوئے۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں طلباءو طالبات و سرپرست حضرات نے شرکت کی اور بے انتہا خوشی و مسرت و تشکر کا اظہار کیا۔Result

ceremony کے موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر عبدالرشید سر اور پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ نے طلباءو طالبات کو اپنے ہاتھوں اعزاز دیکر طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔ پرنسپل سیدہ تحسین فاطمہ نے اپنے زریں خیالات کااظہار کرتے ہوئے اس طرح کی منفرد تقریب کے اعزاض و مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الرضوان وہ واحد ادارہ ہے جہاں طلباءو طالبات و سرپرست حضرات کے اعزاز و ہمت افزائی کو ہمیشہ پیش نظر رکھتا ہے اسطرح کے پروگرام کا مقصد طلباءو طالبات کی سال بھر کی تعلیمی سرگرمیوں اور جدوجہد کی ہمت افزائی کرنا اور تعلیمی ذوق و شوق کو پروان چڑھانا ہے۔ جسکی بدولت بچے Healthy Competition کے لیے تیار ہوئے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سالوں میں بھی اس سے شاندار نتائج دینے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی مسلم طلباءکو سماج میں اعلیٰ مقام دلانے کی بھرپور کوشش کرئیں گے۔ادارہ کے ڈائریکٹر جناب عبدالرشید نے کامیاب طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی دعاوں اور نیک خواہشات سے نوازا اور یہ یقین دلایاکہ ادارہ اسی طرح طلباءو طالبات کی تعلیمی ترقی و بقا کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے کامیابی و کامرانی کی اعلیٰ مثال قائم کریگا۔
ہربھجن بہت اعتماد کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں: لی
وشاکھا پٹنم، 11 مئی(پی ایس آئی)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا خیال ہے کہ ہربھجن سنگھ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود بہت اعتماد کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں. ہربھجن 38 سال کی عمر میں بھی بااثر بولنگ کر رہے ہیں. انہوں نے انڈین پرییمر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں ایڈیشن میں بھی بااثر بولنگ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو ریکارڈ آٹھویں فائنل میں پہنچایا. دہلی کےپٹلس کے خلاف جمعہ کی رات کوالیفائر -2 میں ہربھجن نے بہترین گیند بازی کی اور 31 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے. دہلی کی ٹیم پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا پائی تھی. سٹار اسپورٹس کے ڈگ آﺅٹ ایکسپرٹ لی نے کہا، ” وہ جانتے ہیں کس بلے باز کو کس طرح بولنگ کرنی ہے. انکی بولنگ شاندار رہی، مجھے ان کی بولنگ بہت پسند آئی ہے. ایہ ظاہر کرتاہے کہ ان کا گیند پر بہت اچھا کنٹرول ہے.

Leave a comment