ناندیڑ:الحمد ٹورس اینڈ ٹراویلس کاشاندارافتتاح

0 4

ناندیڑ:3ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)کل بروز اتوار 2 ڈسمبر کو وزیر آباد کے ترنگا چوک میں جناب مرزا امجدبیگ عرف محسن کے الحمدحج وعمرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس کا افتتاح بعد نماز ظہر مفتی محمدایوب قاسمی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر عدیلہ ٹورس اینڈٹراویلس پونہ کے بانی الحاج شیخ جاویدصاحب ااورامین صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔اس موقع پر مفتی ایوب قاسمی صاحب نے الحمدٹورس اینڈٹراویلس کی کامیابی و کامرانی کیلئے دُعا کی ۔ افتتاحی تقریب میں کثیرتعداد میں دوست احباب نے شرکت اور مرزا امجد بیگ(محسن ) کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔اس موقع پر جناب محسن نے عدیلہ ٹورس اینڈٹراویلس کے تعاون سے برادران ملت کو بہتر سے بہتر اور ایماندارانہ خدمات دینے کاتیقن دیا ۔